منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب 14 اکتوبر کو ہو گی۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام مورخہ 14 اکتوبر 2012 کو ایک بجے دوپہر گلفشاں کالونی میں غریب، یتیم اور مستحق 25 بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی ساتویں سالانہ پر وقار تقریب منعقد ہوگی۔ مہمانان خصوصی میں کمشنر فیصل آباد سید طاہر حسین شاہ، امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم، انٹر نیشنل ایمپائر محمد علیم ڈار، مرکزی ناظم ویلفیئر سید افتخار حسین بخاری، پروفیسر ہمایوں عباس شمسی، ملک ظفر اقبال، حضور محمد صابر شامل ہونگے، دیگر مہمانان گرامی میں سید ہدایت رسول قادری، انجینئر محمد رفیق نجم، خواجہ شاہد رزاق سکا، حاجی محمد سلیم قادری، حاجی محمد ارشد، علامہ عزیز الحسن اعوان، رائے محمود الحسن کھرل شامل ہونگے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top