منہاج القرآن انٹرنیشنل (فرانس) کے زیر اہتمام ہفتہ وار شب بیداری

منہاج القرآن انٹرنیشنل (فرانس) کی مورخہ 28 ستمبر 2102ء کو منعقد ہونے والی ہفتہ وار شب بیداری میں منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے ضیافت کا اہتما م کیا۔

شب بیداری اور ضیافت کی تقریب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹرعلامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے خصوصی شرکت کی۔ محفل میں فرانس کی مرکزی تنظیم، ذیلی تنظیمات، فورمز، علاقائی تنظیمات، رفقاء اور وابستگان کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد صدیق نے حاصل کی۔ محفل نعت کے بعد علامہ حسن میر قادری نے کہا کہ آج کے دن میرے فرانس میں تین سال پورے ہو رہے ہیں۔ اس عرصہ میں مشن کے فروغ کے لئے آپ احباب نے جس طرح میرا ساتھ دیا ہے اس پر میں آپ کا مشکور ہوں۔

علامہ حسن میر قادری نے فرداً فرداً تمام سابقہ اور موجودہ ذمہ داران کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں آپ سب کے لئے دعا گو ہوں۔ اللہ رب العزت آپ سب کو استقامت عطا فرمائے اور خیر کثیر سے نوازے۔ نماز عشاء کی ادئیگی کے بعد تمام احباب نے کھانا تناول فرمایا اور محفل کا اختتام علامہ حافظ محمد اقبال اعظم کی دعا سے ہوا۔

رپورٹ: عدنان شفقت

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top