منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) میں فرنچ لڑکی کے قبول اسلام کی تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) میں مورخہ 07 اکتوبر 2012ء بروز بدھ کو فرنچ لڑکی نے اپنی رضا مندی سے اپنا مذہب چھوڑ کر علامہ چودھری رازق حسین گجر(ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل،گارج لے گونس فرانس) کے ہاتھوں پر کلمہ پڑھا اور دائرہ اسلام میں داخل ہو گئی۔

قبول اسلام کی خصوصی تقریب میں حاجی خلیل (سرپرست)، راحت حسین (صدر)، قاری نور الامین (امام منہاج القرآن سنٹر)، فلک شیر (جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ)، علی رضا (ممبر ایجوکیشن سنٹر) شریک تھے۔ علامہ چودھری رازق حسین گجر نے نو مسلم خاتون کو اسلام کے بنیادی اراکین کے بارے میں بریفنگ دی اور نیا اسلامی نام فاطمہ رکھا۔ انہوں نے نومسلم خاتو ن کے ساتھ تشریف لانے والے معزز مہمانوں کو اپنی اور انتظامیہ کی طرف سے خوش آمدید کہتے ہوئے منہاج القرآن اسلامک سنٹر گارج لے گونس کا وزٹ کرایا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القاری کی طرف سے قرآن پاک کا ترجمہ عرفان القرآن پیش کیا۔ خصوصی تقریب کا اختتام دعاسے ہوا۔

رپورٹ:محمد علی رضا

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top