راجن پور : ورکرز کنونشن

پاکستان کی قیادت نا اہل حکمرانوں کے ہاتھ میں ہے، جس کے باعث فرقہ واریت انتہا پسندی دہشت گردی کو فروغ ملا ہے۔ کرپشن، لوڈ شیڈنگ، قتل و غارت گری اور بے روزگاری پر مبنی نظام پاکستان کی سالمیت کے لیے خطرہ ہے، جس کے خاتمہ کے لیے 23 دسمبر کو پاکستان آ رہا ہوں۔ فرسودہ نظام کا خاتمہ اور پر امن مصطفوی نظام کے لیے حقیقی جمہوریت کا نفاذ ہی پاکستان کے استحکام کا ضامن ہے۔ انتخابات قوم کی تقدیر کا حل نہیں حصول اقتدار یا انتخابی نظام کا حصہ بننے کی بجائے عوام کو شعور دے کر انہیں فرسودہ نظام سے نجات دلانا چاہتا ہوں۔ جلاؤ گھیراؤ کے حق میں نہیں ہوں۔ حکمرانوں کی آپس کی لڑائی ان کے ایک دوسرے سے وابستہ مفادات کے تحت ایک پولیٹیکل گیم ہے۔

ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چئیرمین ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے راجن پور سمیت ملک بھر کے 227 شہروں اور بیرون ممالک میں تحریک منہاج القرآن، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، منہاج القرآن یوتھ لیگ، منہاج القرآن ویمن لیگ اور منہاج علماء کونسل سمیت لاکھوں وابستگان و رفقاء سے کینیڈا سے براہ راست اپنے ویڈیو خطاب میں کیا۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپشن کا راج ہے، رول آف لاء نہیں، سرحد پار سے ہوا کی بیٹیوں کا قتل اور بوری بند لاشوں کی وجہ سے سوسائٹی میں جینا محال ہو گیا ہے۔ برداشت عدل و انصاف و انسانیت کا وجود نہیں رہا، حیوانیت کا غلبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں ظلم کے خلاف آواز نہ اٹھانا ظالم کا معاون بننے کے مترادف ہے، جس کے لیے اپنا فریضہ ادا کرتے ہوئے کرپٹ نظام کے پر امن خاتمہ اور استحکام پاکستان کے لیے 23 دسمبر کو مینار پاکستان لاہور پر پُرامن انقلاب مارچ ہوگا۔ پاکستان کی سالمیت اور خود مختیاری کے لیے ملک بھر کے غیور بزرگ، بوڑھے، جوان، مائیں، بہنیں اور بیٹیاں شامل ہوں۔ انہوں نے قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نظام کے خاتمہ کے لیے وہ پرامن رہیں گے اور ایک گملہ بھی نہیں ٹوٹنا چائیے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی بقاء کا موجودہ نظام غریبوں کو موت کے منہ میں دکھیل رہا ہے، جس کا جڑ سے اکھاڑنا ملکی مفاد میں ہے۔ اس موقع پر انہوں نے سوات کی ننھی سفیر امن ملالہ یوسف زئی کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے انتہا پسندوں کی کاروائی کی مذمت کی۔

راجن پور میں تحریک منہاج القرآن کے عہدیداروں سعید احمد گوپانگ، طارق عزیز، عاشق بخاری، خالد بلال، ممتاز قادری، خرم بُھٹہ و دیگر نے ضلعی سیکرٹریٹ میں بڑی سکرین پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویڈیو کانفرنس کا اہتمام کیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top