وادیء سون (چکوال): منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن (تحریک منہاج القرآن) وادیء سون کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ مورخہ 19 اکتوبر 2012ء کو اوگالی گاؤں میں منعقد ہوا جس میں دو ہزار مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا۔ تمام مریضوں کو مفت ادویات، ٹیسٹ اور نظر کے چشمے بھی مفت دیے گئے۔ میڈیکل کیمپ میں لاہور سے منہاج القرآن کے ڈاکٹرز کی پندرہ ارکان پہ مشتمل ٹیم نے خدمات سرانجام دیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ اس وقت غریب عوام کسمپرسی کا شکار ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں، اس طرح کے کیمپ تازہ ہوا کا جھونکا ہیں اور ایسے فلاحی کیمپ منعقد ہوتے رہنے چاہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top