منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوڑہ شریف کی افتتاحی تقریب

منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوڑہ شریف کی افتتاحی تقریب 24 اکتوبر 2012ء صبح دس بجے آستانہ عالیہ حیدریہ قلندریہ پر منعقد ہوئی، جس کی صدارت پیر سید عبدالرزاق الگیلانی آستانہ عالیہ کوٹ گلہ شریف نےکی۔ دیگر مہمانان گرامی میں پیر میاں محمد صفدر چھپڑر شریف، صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل نوشہرہ ڈاکٹر ممتاز حسین آرائیں، صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع خوشاب ملک غلام محمد اعوان، نائب صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع خوشاب حاجی محمد ریاض اعوان، جاوید اقبال اعوان ایم پی اے، ڈی سی سرفراز ملک اور پرنسپل مدینہ النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جاوید اقبال کھارا نے خصوصی شرکت فرمائی۔

تقریب کے آغاز میں پیر سید ضمیر حیدر شاہ الگیلانی نے خطبہ استقبالیہ دیا اور تمام مہمانان گرامی کو خوش آمدید بھی کہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید عبدا لرزاق الگیلانی آستانہ عالیہ کوٹ گلہ شریف، جاوید اقبال اعوان ایم پی اے اور ڈی سی سرفراز ملک نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر کی کامیابی کے لیے خصوصی کلمات ادا کیے۔ نقابت کے فرائض غلام مصطفی عابد علوی منہاجین نے ادا کیے۔ بعد ازاں حضرت علامہ مفتی غلام حسن قادری پرنسپل منہاج القرآن اسلامک سنٹر نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس پرمسرت تقریب میں پیر سید عبدالرزاق الگیلانی، جاوید اقبال اعوان ایم پی اے اور ڈی سی سرفراز ملک نے فیتہ کاٹ کر جامع مسجد مولا علی مشکل کشا، جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن، دار الافتاء اور تحفیظ القرآن کا افتتاح کیا۔ وادی سون سے تمام ر فقاء، کارکنان، وابستگان اور عوام الناس نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں مہمانوں کی تواضع کا بھی بھرپور انتظام کیا گیا تھا۔ تقریب کے اختتام پر پیر سید عبدا لرزاق الگیلانی نے دعا کرائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top