وہاڑی : ایم ایس ایم کے زیراہتمام عید ملن پارٹی

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ وہاڑی کے زیراہتمام عید کے تیسرے روز رہائش گاہ چوہدری اقبال یوسف میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مہمان خصوصی مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سینئر نائب صدر چوہدری عرفان یوسف تھے، جبکہ دیگر مہمانوں میں نائب ناظم پنجاب قمر عباس ملک، ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر منیر احمد، صدر تحریک وہاڑی چوہدری اقبال یوسف سمیت علاقہ بھر سے سٹوڈنٹس کی بڑی تعداد شریک تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صدر ایم ایس ایم پاکستان چوہدری عرفان یوسف نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ قوم حقیقی تبدیلی کیلئے اٹھ کھڑی ہو، انقلاب قوم کے ہر فرد کی ضرورت ہے اور انقلاب کیلئے گھروں سے نکلنا ہوگا، عید قربان ہمیں قربانی کی یاد دلاتی ہے اور ظلم کیخلاف قربانی دینا ہی سنت حسینی ہے۔ اب بھی اگر دیر کی تو قول حسینی کے مصداق ظلم کے خلاف جتنی دیر سے اٹھو گے اتنی ہی زیادہ قربانیاں دینی پڑیں گی۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ کے بغیر کوئی بھی انقلاب ممکن نہیں، طلبہ کو اپنا وہی کردار نبھانا ہوگا جو قیام پاکستان کے وقت ادا کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہاڑی سے ہزاروں کی تعداد میں سٹوڈنٹس 23 دسمبر کو قافلہ در قافلہ مینار پاکستان آئیں اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں اس ملک سے فرسودہ، کرپٹ، جاگیردارانہ، ظالمانہ اور نام نہاد جمہوری نظام کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے سمندر برد کر دیں۔ ان شاء اللہ تبدیلی آ کر رہے گی اور 23 دسمبر کے دن پاکستان کی تاریخ میں ایک نئے سویرے کا آغاز ہوگا۔

تقریب میں تمام مہانوں کو پرتکلف کھانا پیش کیا گیا۔ آخر میں وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور مصطفوی انقلاب کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top