حافظ محمد نسیم نقشبندی کا اسلامک قاسم ٹیوٹ میموریل کالج (ہانگ کانگ) کے طلبہ کو لیکچر

ہانگ کانگ کے واحد اسلامک کالج اسلامک قاسم ٹیوٹ میموریل کالج کی انتظامیہ کی دعوت پر مورخہ 31 اکتوبر 2012ء بروز بدھ منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے ڈائریکٹر حافظ محمد نسیم نقشبندی نے کالج کے سینئر طلباء وطالبات کو لیکچر دیا۔

حافظ محمد نسیم نقشبندی نے اپنے لیکچر میں نوجوان نسل کو درپیش مسائل اور ان کا حل کے عنوان سے انتہائی مدلل اور پرمغز خطاب کیاجسے پرنسپل، اساتذہ اورطلبہ نے خوب سراہااور نہایت مفید قرار دیا۔ کالج ہذابچوں اور بچیوں میں اسلامی ماحول مہیا کرنے کی کوششیں کر رہاہے۔ حافظ محمد نسیم نقشبندی کے کالج پہنچنے پر کالج کی پرنسپل زرینہ ہاؤ،ندیم طاہر، سلطان وحید اور ذائق علی نے استقبال کیا۔ حافظ نسیم نقشبندی کے ساتھ حافظ تنویر حسین شاہ بھی تھے۔ لیکچر کے اختتام پر معزز مہمانوں کو ظہرانہ دیا گیا۔

نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد کالج کی انتظامیہ نے منہاج القرآن اور حافظ محمد نسیم نقشبندی کا شکریہ ادا کیااور آئندہ بھی علمی لیکچر اورراہنمائی کے لئے مصروفیات میں سے وقت نکالنے کی درخواست کی۔

رپورٹ: حفیظ محمد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top