منہاج القرآن اسلامک سنٹر (دیزیو، اٹلی) کے زیر انتظام ماہانہ محفل گیارہویں شریف

منہاج القرآن اسلامک سنٹر (دیزیو، اٹلی) کے زیرانتظام مورخہ 28 اکتوبر 2012ء کو ماہانہ محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی جس میں کثیر تعدا د میں افراد نے شرکت کی۔

محفل پاک کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور نعت خوانی کا سلسلہ شروع ہوا۔نعت خوانی میں محمد یعقوب،ارشد حسین اویسی،محمد محسن گولڑوی اور صائم برادران نے نعتیں پیش کیں۔نعت خوانی کے بعد علامہ وقاص احمد نے قرآن وحدیث کی روشنی میں اولیاء کرام اور بالخصوص شہنشاہ بغداد شیخ عبدالقادرجیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی کے واقعات بیان کئے۔محفل کے اختتام پر ختم پاک پڑھا گیا اور خصوصی دعا کے ساتھ محفل اپنے اختتام کو پہنچی۔

ماہانہ محفل گیارہویں شریف میں منہاج ایگزیکٹو کونسل کے عہدیداران حاجی محمد اشرف، حاجی محمد خالد، محمد خوشحال، ملک محمد اصغر،ملک محمد فیروز اور منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، بعد ازاں حاضرین محفل کو لنگر غوثیہ پیش کیا گیا۔

رپورٹ: عقیل احمد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top