علامہ حافظ محمد آفتاب خان قادری (ناگویا، جاپان) پہنچ گئے

بانی وسرپرست اعلی منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے شاگرد، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے معروف سکالر علامہ حافظ محمد آفتاب احمد خان قادری مورخہ 03 نومبر 2012ء کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر ناگویا جاپان وجامع مسجد المصطفیٰ پہنچ گئے جہاں وہ امام و خطیب اور دعوت و تربیت کے فرائض سرانجام دیں گے۔

ناگویا ایئر پورٹ پر انہیں منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے مرکزی جنرل سیکرٹری اعجاز رمضان کیانی، منہاج القرآن ناگویا کے جنرل سیکرٹری مہدی حسن، جوائنٹ سیکرٹری شیخ بابر الزمان صدیقی، منہاج نعت کونسل کے صدر محمد جاوید سجن، محمد سلیمان اور طارق محمود نے علامہ حافظ آفتاب احمد خان قادری کا بھرپور استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

ایئر پورٹ پر پاک جاپان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ حافظ محمد آفتاب احمد خان قادری نے جاپان میں مقیم پاکستانی اور دیگر مسلمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے درخواست کی کہ جو تاجر و ملازم حضرات مسجد المصطفیٰ کے نزدیک سے گذریں تو وہ کوشش کریں کہ وہ یہاں رک کر نماز پڑھیں، نماز فجر پونے پانچ، ظہر کی نماز ساڑھے بارہ بجے، عصر کی نماز چار بجے، مغرب ساڑھے پانچ بجے، عشاء رات آٹھ بجے جبکہ جمعۃ المبارک بارہ بجے ادا کی جاتی ہے۔ اگر اس دوران آپ مسجد کے قریب ہوں تو مسجد میں جماعت میں شریک ہو کر نماز ادا کریں۔ اگر آپ اللہ کے گھر کو آباد کریں گے تو اللہ رب العزت آپ کے گھر کو آباد کریں گے۔

رپورٹ: اعجاز رمضان کیانی

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top