سیالکوٹ : ایم ایس ایم کی عزم انقلاب مہم

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کے صدر تجمل حسین انقلابی نے ضلع سیالکوٹ میں عزم انقلاب مہم کے سلسلے میں دو روزہ دورہ کیا، انہوں نے سیالکوٹ کی تمام تحصیلات کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر علامہ محمد اقبال اور آج کا پاکستان کے عنوان پر منعقدہ مختلف تقریبات سے بھی خطاب کیا، اس وزٹ میں ان کے ہمراہ صدر ایم ایس ایم سیالکوٹ تنویر حسین بھی تھے۔

مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز اور تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت مسائلستان بن چکا ہے، جس کی بنیادی وجہ کرپٹ نظام انتخاب و سیاست ہے، موجودہ نظام ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے، ایسے میں خاموش تماشائی بنے رہنا سنت کوفیت ہے اور ظلم کے خلاف کھڑے ہوجانا حسینی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کے خواب کی تعبیر قائد اعظم نے دی، اب اس کی تکمیل کے لئے قوم ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ساتھ دے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آواز درحقیقت اس قوم کے ہر مظلوم، مزدور، کسان اور استحصال زدہ طبقے کی آواز ہے، طلبہ اس آواز کو اسی جذبے کے ساتھ ملک کے کونے کونے تک پہنچائیں، جس جذبہ کے تحت تحریک پاکستان میں طلبہ نے دکھایا تھا۔ ان شاء اللہ 23 دسمبر کا دن پاکستان میں خوشگوار تبدیلی لائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top