ایبٹ آباد : ورکرز کنونشن 2012ء

13 نومبر 2012ء کو ایبٹ آباد شہر میں تحریک منہاج القرآن کا مرکزی کنونشن ہوا، جس میں حویلیاں، ایبٹ آباد، ہری پور، مانسہرہ، اوگی، غازی اور بالاکوٹ سے تحریک منہاج القرآن کے تمام فورمز نے بھرپور شرکت کی۔ اس کنونشن میں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن ویمن لیگ، ایم ایس ایم، یوتھ لیگ اور علماء کونسل کے سینکڑوں ورکرز نے شرکت کی۔ ورکزر کنونشن کے مہمان خصوصی مرکزی سینئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض تھے۔ جنہوں نے تمام تحصیلات سے 23 دسمبر انقلاب انگیز عوامی استقبال کے حوالے سے کی گئی تیاری کی تفصیلات لیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے تمام تحصیلات کو مختلف ٹارگٹس بھی دیئے۔

اس کنونشن میں تمام تحصیلات کے تمام فورمز کے عہدیداران کے علاوہ پیر مشتاق علی خان سہروری امیر تحریک خیبر پختونخواہ، محمد ارشد ناظم ممبر شپ خیبر پختونخواہ اور سابقہ ناظم خبیر پختونخواہ کے علاوہ مرکزی نائب ناظم دعوت علامہ افضال احمد قادری صاحب نے بھی شرکت کی۔

رپورٹ: محمد الیاس اعوان (انفارمیشن سیکرٹری، حویلیاں)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top