منہاج القرآن ویمن لیگ کے دورہ جات برائے عوامی استقبال

مورخہ 30 اکتوبر تا 11 نومبر مرکزی نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ ساجدہ صادق اور میڈیا کوآرڈینیٹر محترمہ نبیلہ یوسف نے ضلع جڑانوالہ، فیصل آباد اور ضلع ننکانہ صاحب کی تحصیلات جڑانوالہ، کھڑانوالہ، بچیانہ، تاندلیانوالہ، ماموں کانجن، سمندری، آو اگہت، سید والا، سانگلہ ہل، ننکانہ صاحب، کمالیہ، شورکوٹ سٹی، اٹھارہ ہزاری، شورکوٹ کینٹ، گوجرہ، لالیاں، منڈی شاہ جیونہ اور رجانہ کا پندرہ روزہ وزٹ کیا۔ جس میں تنظیمی نشست، ورکرز کنونشن اور تنظیم سازیاں عمل میں لائی گئیں۔

مرکزی نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ ساجدہ صادق نے بریفنگ دیتے ہوئے احسن انداز میں ورکنگ کے طریقہ کار کو متعارف کروایا۔ انہوں نے ان تحصیلات میں UC's کی کارکنان، ذمہ داران، رفقاء اور وابستگان کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے حوالے سے انقلاب انگیز عوامی استقبال کا لائحہ عمل دیا۔

مزید براں motivational بریفنگ کے ذریعے افرادی قوت کو جمع کرنا اور بیدارئ شعور کے پیغام کو گھر گھر،گلی گلی، محلہ محلہ اور شہر شہر پہنچانے کا طریقہ کار بھی بتایا۔ ہر تحصیل کو UC's سے بسوں کا انتظام کرنے اور اس کا باقاعدہ ریکاڑد رکھنے کی تلقین کی گئی۔ کارکنان کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پیغام کی CD's اور انقلاب انگیز عوامی استقبال کے حوالے سے لٹریچر بھی فراہم کیا گیا۔

لالیاں

گوجرہ

شور کوٹ کینٹ

کمالیہ

ننکانہ صاحب

سید والا

احمد پور سیال

جڑانوالہ

منڈی شاہ جیونہ

رجانہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top