پاکپتن شریف: ماہانہ درس قرآن و شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس

مورخہ 18 نومبر 2012 بروز اتوار تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن شریف کے زیراہتمام جامعہ مسجد حیدری محلہ نوری یونین کونسل نمبر 3 میں ماہانہ درس قرآن و شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جسمیں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز عشاء کی نماز کے فوراً بعد امام مسجد صاحب کی جانب سے کی جانے والی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ بعد ازاں محمد نصراللہ فریدی نائب صدر منہاج نعت کونسل نے بہت ہی خوبصورت انداز میں آقاء دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدح سرائی کی سعادت حاصل کی۔ تلاوت و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد علامہ محمدلطیف مدنی جو کہ مرکز سے تشریف لائے تھے نے شہادت امام حسین و مقصد شہادت عالی مقام رضی اللہ عنہ کے مختلف پہلوؤں پر خطاب کیا جسے نہ صرف مقامی لوگوں نے بلکہ وہاں موجود بہت سے مہمانان گرامی نے بہت ذوق و شوق سے سنا اور بعد ازاں پذیرائی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top