سنت حسین رضی اللہ عنہ پر عمل کرتے ہوئے موجودہ یزیدی طاقتوں سے ٹکرانے کے لیے شیخ الاسلام کا ساتھ دینا ہوگا : سہیل کامران ایڈووکیٹ

بہاولپور ( ) تحریک منہاج القرآن بہاولپور کے صدر سہیل کامران ایڈووکیٹ نے منہاج القرآن یوتھ لیگ بہاولپور کے نوجوانوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اس دنیائے فانی میں کسی کا بظاہر کامیاب نظر آنا اور اقتدار حاصل کر لینا اصل کامیابی نہیں ہے، تاریخ گواہ ہے کہ بے شمار لوگ ایسے ہوئے کہ جو کرسی اقتدار پر بیٹھ کر تکبر کرتے رہے اور اپنے زعم باطل میں خدا بن بیٹھے، مگر ان کا انجام بدترین ہوا۔ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ امت مسلمہ کو عملی جدوجہد اور امن و سلامتی کا پیغام دیتی ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ محبت حسین رضی اللہ عنہ، تعلق حسین رضی اللہ عنہ اور نسبت حسین رضی اللہ عنہ کو رسمی نہ رہنے دیا جائے، بلکہ اسے عمل، حال اور حقیقت میں بدل دیا جائے، اسے حقیقی زندگی کی روح میں اتارا جائے۔ یہی نسبت اور تعلق ہمارا اوڑھنا بچھونا بن جائے تو ہمارے رویوں سے امن، محبت اور سلامتی کے رویے پھوٹیں گے۔ ہماری سوچ اور فکر میں یزید سے سخت ترین نفرت اور یزیدیت کے خلاف منظم طریقے سے صف آراء ہونے کا جذبہ بیدار ہو گا۔ ہر دور میں یزیدی فتنہ نے معاشرے کے امن کو تاراج کرنے کی کوشش کی، مگر حسینی فکر سے اکتساب فیض کرنے والوں نے ان کا راستہ روک کر معاشرے کے امن کو قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کیا اور یزیدیت کو شکست فاش دی۔

انہوں نے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 23 دسمبر کو پاکستان آمد کی تیاریوں کو تیز کر دیں، تاکہ موجودہ کر پٹ اور استحصالی نظام کو دریا برد کیا جا سکے۔ اس موقع پر محمد شفیق مہروی، ہارون گجر، محمد عاصم، طاہر مہروی، علامہ حامد سعیدی اور صائم مصطفوی بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top