چیچہ وطنی: ’ریاست بچاؤ ورکرز کنونشن‘ سے امیر پنجاب احمد نواز انجم آج خطاب کریں گے

تحریک منہاج القرآن چیچہ وطنی کے زیراہتمام مورخہ 21 نومبر 2012ء کو ’ریاست بچاؤ ورکرز کنونشن‘ برلب نہر نزد لکڑمنڈی میں بارہ بجے دن منعقد ہو رہا ہے، جس میں تحریک منہاج القرآن پنجاب کے امیر احمد نواز انجم قادری تحریکی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے موجودہ ظالمانہ نظام کے خلاف تحریکی اقدامات اور جدوجہد پر روشنی ڈالیں گے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 23 دسمبر کو پاکستان آمد پر تحصیل چیچہ وطنی میں جاری استقبال قائد مہم کا جائزہ بھی لیں گے۔ کنونشن میں تحصیل بھر سے تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ، منہاج القرآن ویمن لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران اور رفقاء و وابستگان شرکت کر رہے ہیں، یہ کنونشن مقامی تنظیم کے صدر محمد احسن قادری کی زیرصدارت منعقد ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top