پاکستان عوامی لائرز موومنٹ

قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری (ایل ایل بی، پی ایچ ڈی (اسلامک لاء)، سابق پروفیسر پنجاب یونیورسٹی لاء کالج اور ایڈووکیٹ) کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن کے لائرز فورم اور پاکستان عوامی تحریک کے لائرز ونگ ”عوامی لائرز موومنٹ پاکستان“ ”پام“ کا قیام مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس منعقدہ مورخہ 20 فروری 1997ء کی متفقہ منظوری کے تحت عمل میں آیا جس کا نصب العین حسب ذیل قرار پایا:

  • قرآن سنت کے نظام قانون کی بالا دستی
  • فروغ شعور
  • انسانی حقوق کا تحفظ
  • امن و سلامتی
  • تحریک کے قانونی امور میں معاونت
  • قانون کی حکمرانی
  • وکلاء کے حقوق کا تحفظ
  • احتساب
  • قائد تحریک کی لاءتصانیف کا فروغ
  • تحریک کو قیادت کی فراہمی

عوامی لائرز موومنٹ پاکستان PALM کا نیٹ ورک مرکزی سطح سے تحصیل سطح تک ہے۔ PALM سے تقریباً 1000 وکلاء وابستہ ہیں۔ PALM کی ایک مرکزی تنظیم، پنجاب کی ایک صوبائی تنظیم، 8 ڈویژنل تنظیمات، 35 ضلعی اور 65 تحصیلی تنظیمات موجود ہیں جبکہ صوبہ سندھ کی 2 ضلعی تنظیمات، صوبہ سرحد کی 3 ضلعی تنظیمات اور صوبہ بلوچستان کی ایک ضلعی تنظیم قائم ہیں۔ راقم (انوار اختر ایڈووکیٹ) کو پام کے چیف آرگنائزر کے طور منتخب کیا گیا۔

اغراض و مقاصد اور عملی پروگرام

  1. تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے اغراض ومقاصد اور پروگرام کے فروغ کےلئے قانونی راہنمائی اور قانونی امداد فراہم کرنا۔
  2. قرآن و سنت پر مبنی نظام قانون کی بالا دستی فروغ شعور، قانون کی حکمرانی، امن و سلامتی، احتساب اور وکلاء کے حقوق کے تحفظ کےلئے جدوجہد کرنا۔
  3. مصطفوی انقلاب کے عظیم تر مشن کے فروغ کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کےلئے قانونی راہنمائی اور قانونی امداد فراہم کرنا۔
  4. فری عوامی لیگل ایڈ سیلز تشکیل دینا۔
  5. قانونی، آئینی، اسلامی اور ملکی مفاد کے امور پر ہائی کورٹس، فیڈرل شریعت کورٹس اور سپریم کورٹ وغیرہ میں مقدمات دائر کرنا۔
  6. ”حقوق انسانی کو نسل“ تشکیل دینا۔
  7. اسلامک لاء ریسرچ انسٹی ٹیوٹ قائم کرنا۔
  8. قائد تحریک کی لاء تصانیف کو فروغ دینا اور اسلامی قوانین پر آپ کی اجتہادی کاوشوں کو منظم کرنا۔
  9. ملکی، قومی اور عدالتی نظام کی بہتری کےلئے جدوجہد کرنا۔ 10۔ لاء کورسز اور لاء کالجز تشکیل دینا۔
  10. قائد تحریک کے ”خطبات لاہور“ کے دوبارہ اجراء کے ساتھ ساتھ بار ایسوسی ایشنز اور دانشور حلقوں میں خصوصی خطبات کا انعقاد کروانا۔
  11. ججز، وکلاء اور دیگر دانشور افراد کے باقاعدہ انٹلیکچوئلز فورمز منعقد کروانا جس میں باقاعدگی سے ملکی، قومی اور بین الاقوامی معاملات زیر بحث لائے جائیں گے تاکہ ان پر حتمی نظام وضع ہو۔
  12. ملت اسلامیہ اور عوامی مسائل پر بیداری و فروغ شعور کےلئے جدوجہد کرنا اور ان کے حل کےلئے حکومتی محکمہ جات اور غیر حکومتی فلاحی تنظیمات سے اشتراک عمل کرنا۔
  13. اپنی مدد آپ کے تحت وکلاء کے حقیقی مسائل کے حل اور بار کے حقیقی مقاصد کا فروغ۔
  14. ملک میں قانون کی حکمرانی کےلئے جدوجہد کرنا۔
  15. اسلامی قوانین پر اجتہادی نقطہ نظر کے حصول کےلئے سیمینارز، کانفرسز اور کنوینشنز کرنا۔
  16. دیگر مسلم ممالک کی وکلاء تنظیمات سے تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک اور وکلاء ونگ کے اغراض و مقاصد کے فروغ کےلئے روابط کرنا۔

اور ان مقاصد کے حصول کےلئے 13 ویلفیئر سیلز تشکیل دیئے گئے جو کہ درج ذیل ہیں۔

  1. ہیومن رائٹس سیل
  2. عوامی فری لیگل ایڈسیل
  3. جوڈیشنل سسٹم ریفارمز سیل
  4. عوامی احتساب سیل
  5. عوامی تھنک ٹینک
  6. الیکشنز لیگل گائیڈنس سیل
  7. پرزنرز ایڈسیل
  8. پبلک ویلفیئر سیل
  9. اپرنٹسز گائیڈنس سیل
  10. لاء ریسرچ سیل
  11. لیڈی لائرز سیل
  12. کلچرل سیل
  13. لائرز فاؤنڈیشن

PALM کے زیر اہتمام درج ذیل اہم سرگرمیاں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کےلئے بالخصوص عوام الناس کےلئے بالعموم فائدہ مند ثابت ہو رہی ہیں۔

قائد تحریک اور مختلف بارز ایسویسی ایشنز

عوامی لائرز موومنٹ پاکستان PALM نے قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ہائی کورٹس اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز سے خطابات منعقد کروائے اور مقالہ ”ڈاکٹر طاہرالقادری بطور قانون دان“ کی اشاعت کروائی گئی۔

PALM کے قیام سے قبل قائد تحریک کے لاہور بار ایسوسی ایشن اور لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ذریعے بہت کم خطابات منعقد ہوئے جبکہ ”پام“ کے قیام کے بعد قائد تحریک کے بار سے خطابات کی باقاعدہ روایت پیدا ہوگئی ہے اور اب ہر شہر کے دورہ کے موقع پر بار سے خطاب اور وکلاء سے میٹنگ شیڈول کا باقاعدہ نمایاں حصہ ہوتا ہے اور لوکل گورنمنٹ اور جنرل الیکشن مہم کے دورہ جات کے دوران چند مہینوں میں ملک کے کافی اضلاع میں قائد تحریک کے بار سے خطابات منعقد ہوئے ہیں، ان مواقع پر تحریک اور PALM کے لٹریچر تقسیم کئے گئے۔ علاوہ ازیں بار میگزین میں قائد تحریک کی لاء بکس کے اشتہارات شائع کروائے گئے۔ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور بار ایسوسی ایشن کی لائبریریوں میں قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کے سیکشن کی تشکیل کروائی گئی اور کتب فراہم کی گئیں۔

بار ایسوسی ایشن موضوع
لاہور بار ایسوسی ایشن ”عالمی سیاسی صورتحال اور عالم اسلام“
لاہور ہائی کورٹ ایسوسی ایشن ”اسلام اور بنیادی انسانی حقوق“
لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ”سیرت النبی اور تصور ملکیت“
لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ”عصر حاضر کا علمی چیلنج“
لاہور ہائی کورٹ ”ملکی مسائل پر عوامی تحریک کا موقف“
لاہور بار ایسوسی ایشن ”کیا حکومت کو مدت پوری کرنی چاہئے“
لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ”سیرت نبوی اور تصور ملکیت“
ملتان بار ایسوسی ایشن ”موجودہ حکومت اور سیاسی صورتحال“
شرقپور بار ایسوسی ایشن ”موجودہ انتخابی نظام قوم کے خلاف ایک سازش“
گوجرانوالہ بار ایسوسی ایشن ”نیو ورلڈ آرڈر شریعت بل اور نظام انتخاب“
سرگودھا بار ایسوسی ایشن ”مصطفوی انقلاب کانفرنس“
میانوالی بار ایسوسی ایشن ”مصطفوی انقلاب کانفرنس“
ملتان بار ایسوسی ایشن ”مصطفوی انقلاب کانفرنس“
ایوان عدل لاہور ”قائد انقلاب وکلاء کی عدالت میں“
کراچی بار ایسوسی ایشن ”نیو ورلڈ آرڈر پر نشست سوال و جواب“
قائداعظم لاء کالج ”اجتہادکے موضوع پر خطاب“
انٹرنیشنل مسلم لائرز فورم ”اسلام اور جدید تصور قانون“
حافظ آباد بار ایسوسی ایشن ”تبدیلی قیادت کا بہترین موقعہ“
ایوان عدل لاہور ”پاکستان کی موجودہ سیاسی و اقتصادی صورتحال“

اس کے علاوہ فیصل آباد، گجرات، میانوالی، شیخوپورہ، سیالکوٹ، جہلم، راولا کوٹ، مردان، رحیم یار خان، جوہر آباد، مظفر گڑھ، بھکر، لیہ، کوئٹہ، پشاور اور دیگر بار ایسوسی ایشنز سے بھی مختلف موضوعات پر خطابات کئے۔

قانونی مشورے

تحریک منہاج القرآن کے نمائندہ شمارہ ”ماہنامہ منہاج القرآن“ میں کالم بعنوان ”قانونی مشورے“ کے ذریعے قانونی رہنمائی فراہم کی جاتی ہے اور یہ مجلہ Web Site سے Link ہے۔ اس طرح ویب سائٹ کے ناظرین کےلئے بھی یہ قانونی رہنمائی میسر ہے۔

دستور لاء منشور کی تیاری میں معاونت

PALM کی نمائندگی کرتے ہوئے راقم (انوار اختر ایڈووکیٹ) اور عبیداللہ نوشاہی نے تحریک اور PAT کے دستور و منشور کی تیاری میں دستور ساز کمیٹیوں میں دیگر اراکین کے شانہ بشانہ مؤثر معاونت دی۔

تحریک کے پروگراموں میں وکلاء کی شرکت

تحریک کے مرکزی پروگراموں میں وکلاء عہدیداران اور وکلاء کی شرکت کو یقینی بنایا گیا۔ خاص طور پر تحریک کے سالانہ عالمی سطح کے اعتکاف میں بھی ”وکلاء“ کی شرکت کو یقینی بنایا جاتا ہے اور اس موقع پر اسلام کی نشاۃ ثانیہ ملکی سطح پر اصلاحات اور تحریک کے اغراض ومقاصد کے فروغ کےلئے خصوصی سیشن منعقد کئے جاتے ہیں اور اس موقع پر بار عہدیداران اور نامور وکلاء کو خصوصی دعوت کے ذریعے شہر اعتکاف کا وزٹ کروایا جاتا ہے اور اعتکاف ڈنرز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں روحانی اجتماع، محفل میلاد، میلاد مارچ، ضیافت میلاد وغیرہ میں وکلاء کی خاص تعداد شرکت کرتی ہے۔

لاء کالج کے قیام کی فزیبلٹی کی تیاری

لاء کالج کے قیام کےلئے ابتدائی پلاننگ، متعلقہ معلومات کا حصول اور فزیبلٹی کی تیاری کےلئے ناصر اقبال ایڈووکیٹ کی کوآرڈینیشن میں کمیٹی نے اپنی ابتدائی سفارشات تیار کر لی ہیں۔

ریسرچ مواد کی فراہمی

PALM نے قائد تحریک، ڈاکٹر فریدالدین ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ویمن لیگ، MSM، دی منہاج یونیورسٹی کے منہاجین سکالرز اور دیگر فورمز و شعبہ جات کو فنی و قانونی موضوعات پر ریسرچ مواد فراہم کیا۔

حمایت یافتہ وکلاء کی بار الیکشن میں کامیابی

بار ایسوسی ایشنز اور بار کونسلز کے مختلف الیکشنوں میں PALM کے حمایت یافتہ امیدواران کامیاب ہوئے۔ جن میں سے نمایاں نام نارووال ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر خان عبدالقیوم خان، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے صدر ملک محمد اسلم، لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر منصور الرحمن خان آفریدی، گجرات بار ایسوسی ایشن کے صدر خادم حسین قیصر، ممبر پنجاب بار کونسل محمد اقبال موہل، شیخوپورہ ڈسٹرکٹ بار کے سیکرٹری صغیر احمد خان، فیروزوالہ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد آصف سلہریا اور پنجاب بار کونسل کے ممبر و وائس چیئرمین خادم حسین قیصر ایڈووکیٹس شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ملک کے طول و عرض میں تحصیل و ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشنز، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز، پنجاب بار کونسل اور پاکستان بار کونسل و سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میں حمایت یافتہ و تحریکی وکلاء کثیر تعداد میں موجود ہیں۔

ریسرچ آرٹیکلز، خبروں کی اشاعت اور خصوصی لیکچرز

PALM کے چیف آرگنائزر راقم (انوار اختر ایڈووکیٹ) نے تحریک کے اخبار و رسالہ ”تحریک“، مجلہ ”منہاج القرآن“ اور ”دختران اسلام“ اور وکلاء بار میگزین میں درج ذیل مقالات تحریر کئے۔

  1. APC اور عدالتی بحران
  2. صدر اور نفاذ شریعت
  3. بعثت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حقیقی جمہوری شعور کا فروغ
  4. عالمی قوانین صرف مسلم امہ کے خلاف
  5. قائد تحریک پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بحیثیت قانون دان
  6. قائد تحریک پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بحیثیت سیاستدان
  7. تحریک پر اعتراضات اور ان کے جوابات۔
  8. قائد تحریک پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری قیادت ساز شخصیت۔
  9. تحریک کے تعلیمی منصوبہ جات
  10. اسلامی نظام حکومت میں سیاسی جماعتوں کا کردار۔
  11. پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قانونی خدمات
  12. مصطفوی انقلاب کی تحریک ”ماضی حال مستقبل“
  13. پاکستان عوامی تحریک ”ماضی حال مستقبل“
  14. پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بحیثیت قائدا مت مسلمہ
  15. بار اینڈ بینچ میں کمپیوٹر کلچر کا فروغ
  16. ملکی نظام کی اصلاح میں وکلاء کا کردار
  17. ہمارا نظام قانون
  18. لوکل گورنمنٹ الیکشن 2001ء اور پاکستان عوامی تحریک
  19. توہین رسالت کے قوانین
  20. منہاج القرآن سسٹم آف ماڈل سکولز
  21. الیکشن پر رہنما کتابچی
  22. شعبہ وکالت میں کمپیوٹر کلچر کا فروغ
  23. تبدیلی نظام کے تقاضے
  24. بالخصوص اخبارات ”پاکستان“ اور ”جناح“ میں قانونی نکات پر مبنی خبروں اور آراء کی اشاعت
  25. تحریک کے مختلف شعبہ جات کے تحت منعقدہ کورسز میں خصوصی لیکچرز۔
  26. محرک قرار دادیں برائے اجلاس فیڈرل کونسل PAT 1999ء
  27. مختلف اخبار و رسائل خاص طور پر وکلاء بار میگزین میں تحریک اور قائد تحریک کی قانونی خدمات پر مبنی تحریروں اور خبروں کی اشاعت۔
  28. اخبارات میں قانونی امور اور عدالتی نظام کو اصلاح کےلئے اکثر پالیسی بیانات اور قانونی آراء اور آرٹیکلز کی اشاعت۔

تحریک کے امور میں قانونی امداد کی فراہمی

تحریک کے درج ذیل امور میں مرکز اور تنظیمات کو قانونی امداد فراہم کی گئی جبکہ ان کے علاوہ لاتعداد امور اور تفصیلات و فہرست کو احاطہ تحریر میں لانا ممکن نہ ہے۔

  1. مختلف فورمز و تنظیمات کو لاتعداد امور پر قانونی مشاورت و قانونی امداد کی فراہمی۔
  2. مختلف تنظیموں کو وقف کی گئی جائیدادوں کی آفر پر ریسرچ اور قانونی راہنمائی و امداد۔
  3. تحریک کو جائیدادوں کی خریداری اور وقف کی دستاویزات کی تیاری میں معاونت۔
  4. منہاج القران ویلفیئر سوسائٹی کے ٹیکس اور ماڈل سکولز کے قانونی امور میں راہنمائی اور وکلاء سے میٹنگز کا اہتمام۔
  5. شعبہ مالیات کی انکم ٹیکس، سوشل سیکورٹی، اولڈ ایج بینیفٹ کے امور میں راہنمائی اور معاونت۔
  6. تعمیرات کے ٹھیکداروں سے معائدات کی تیاری۔
  7. اخبارات کو لیگل نوٹسز کا اجراء۔
  8. قائد تحریک پر قاتلانہ حملہ کے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی۔
  9. مختلف تنظیموں کو قادیانیوں کے خلاف اور توہین رسالت کیسوں میں راہنمائی مثلاً ہری پور، نوناریاں، ناروے، چکوال۔
  10. مرکزی ماڈل سکول اور مرکزی جامع المنہاج کی تعمیرات کے ٹھیکیداروں کے مقدمات کا دفاع۔
  11. تحریکی نئے وکلاء کی رہنمائی و معاونت۔
  12. قائد تحریک کو قانونی مشاورت کےلئے وکلاء کی قائد تحریک سے میٹنگز کا انعقاد۔
  13. تحریک کے مرکزی پروگراموں، جلسوں اور ریلیوں کےلئے حکومتی اجازت ناموں کا حصول۔
  14. ٹاؤن شپ منہاج القرآن پلے گراؤنڈ کے تحفظ کےلئے مقدمات کی پیروی۔
  15. تحریکی الیکشن امیدواران کے لاتعداد مقدمات کی پیروی اور کیمپس کا انعقاد۔
  16. مختلف آئینی، سیاسی و قانونی ریفارمز Packages کی تیاری۔
  17. 100بچوں کے قاتل کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتار ہونے والے 36 اسیران کی رہائی کے مقدمات کی پیروی۔

نوٹ:۔ ان مقدمات کی پیروی کرنے والے وکلاء میں راقم انوار اختر ایڈووکیٹ، خادم حسین قیصر ایڈووکیٹ، منصور الرحمن خان آفریدی ایڈووکیٹ، شبیر علی چوہان ایڈووکیٹ، نذیر احمد خان ایڈووکیٹ، لہراسب خان گوندل ایڈووکیٹ، ناصر اقبال ایڈووکیٹ، میاں جنید رزاق ایڈووکیٹ، محمد عظیم برتھ ایڈووکیٹ، خان عبدالقیوم خان ایڈووکیٹ، ملک محمد اسلم ایڈووکیٹ، میاں صغیر احمد ایڈووکیٹ، جبار قادر ایڈووکیٹ اور دیگر ایڈووکیٹس شامل ہیں۔

PTV پروگرام

پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام ”ہم اور قانون“ میں ماحولیات کے موضوع پر ماہرانہ رائے کےلئے راقم (انوار اختر ایڈووکیٹ) نے 1998ء بطور ماہر قانون شرکت کی، اظہار خیال کیا اور سوالات کے جوابات دیئے۔

پولیس ریفارمز کے مطالبات کی منظوری

عوامی لائرز موومنٹ پاکستان PALM نے پولیس ریفارمز پر 2000ء میں سیمینار منعقد کر کے حکومت سے یہ مطالبہ کیا اور وفاقی و صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کو یہ قرار داد ایک مہم کے طور پر پیش کی کہ پولیس کو ضلعی سطح پر ایک خودمختار ادارہ بنایا جائے نیز پولیس میں امن وامان اور تفتیش کے شعبہ جات علیحدہ علیحدہ کر دیئے جائیں۔ حکومت نے PALM کا یہ مطالبہ منظور کر کے عملدرآمد کر دیا۔

عدالتی اختیارات کی منتقلی کے مطالبات کی منظوری

عوامی لائرز موومنٹ پاکستان PALM نے 2002ء میں گوجرانوالہ بار میں یہ قرار داد پیش کی تھی کہ ہائی کورٹس کے حقوق انسانی، خواتین، حبس بے جا اور پولیس سے متعلق عدالتی اختیارات ڈسٹرکٹ سطح کی عدلیہ کو منتقل کئے جائیں۔ یہ مطالبہ بھی منظور ہوگیا اور اس پر عملدرآمد بھی کیا گیا۔

عدالتی ریفارمز کی سفارشات کی پذیرائی

عوامی لائرز موومنٹ پاکستان PALM نے اپنے آل پنجاب لائرز کنونشن 2000ء میں Judicial Reforms کا Package بطور مطالبہ پیش کیا جسے حکومتی حلقوں میں پذیرائی ملی اور بالتدریج عملدرآمد جاری ہے۔

قانونی ریفارمز کی سفارشات کی پذیرائی

عوامی لائرز موومنٹ پاکستان PALM نے 1998ء تا 2002ء گاہے بگاہے آئینی ریفارمز، جوڈیشنل ریفارمز، چائلڈ لیبر کے قوانین، سیاسی ریفارمز، الیکشن ریفارمز، لوکل گورنمنٹ نظام، صوبائی خود مختاری کےلئے آئینی اصطلاحات، مسلم کرسچین ڈائیلاگ فورم کا مذہبی ہم آہنگی اور احتساب قوانین کے ریفارمز کے پیکجز اپنے قائد تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ذریعے پیش کروائے جن کو حکومتی حلقوں میں پذیرائی ملی اور National Reconstruction Bearue کے ذریعے ان پیکجز سے اصلاحات نافذ ہوئیں۔

بار ایسوسی ایشنز سے مطالبات کے 36 نکات

عوامی لائرز موومنٹ پاکستان PALM نے حکومت، پنجاب بار کونسل اور بار ایسوسی ایشنز سے مطالبات کے 36 نکات 1998ء میں جاری کئے۔ جن میں سے اکثر مطالبات تسلیم کئے جا چکے ہیں اور ان کی قبولیت PALM کی ایک بڑی کامیابی ہے کہ اس کے وکلاء صحیح اور حقیقی معنوں میں مختلف سطح پر رہنمائی کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ درج ذیل 36 نکات PALM کے مقاصد کے ساتھ ساتھ آئینی، عدالتی اور عوامی مسائل میں تحریک کی دلچسپی کی عکاسی کرتے ہیں۔

  1. 3 سال بعد پنجاب بار اور 2 سال بعد ہائی کورٹ و ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن۔
  2. وکالت میں ریٹائرڈ افراد پر پابندی اور عمر کی حد کا تعین۔
  3. غیر لائسنس یافتہ پریکٹشنز وکلاء کی حوصلہ شکنی کےلئے وکالت نامہ سے لائسنس کی نقل کا منسلک کرنا۔ (مطالبہ منظور شدہ اور عملدرآمد جاری ہے)
  4. ہر پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی پر کم از کم ایک لیگل ایڈوائزر رکھنے کی پابندی۔
  5. وثیقہ نویسی کا عمل وکلاء کی تصدیق و نگرانی سے مشروط۔ (مطالبہ منظور شدہ مگر عملدرآمد ہونا ہے)
  6. اپرنٹس ایڈووکیٹ کےلئے معقول Honourarium کا تعین۔
  7. PLJ ڈائجسٹ کے ذریعے تمام رپورٹڈ فیصلوں کی اشاعت۔ (مطالبہ منظور شدہ)
  8. PLJ پبلیکیشنز کے معیار کی بہتر اور ملکی قوانین کی Latest ترمیم شدہ کتب کی اشاعت۔
  9. PLJ لاء کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے شعبہ کا قیام اور تمام قوانین اور قانونی فیصلوں کی کمپیوٹرائزیشن۔ (مطالبہ منظور شدہ ابتدائی Process جاری ہے)
  10. پنجاب بار کونسل کے Reserved فنڈز کا PLJ ڈائجسٹ، پبلیکیشنز اور لاءکمپیوٹر نظام کی ترویج پر خرچ۔
  11. نوجوان وکلاءکےلئے چھوٹی مالیت کے قرضوں کا اجرائ۔ (مطالبہ منظور شد)
  12. پنجاب بار کونسل میں لاءلائبریری کا قیام اور 18 گھنٹے تک وکلاءکو استفادہ کی سہولت۔ (لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مطالبہ منظور کرلیا)
  13. فری لیگل ایڈ کے شعبہ کی فعالی اور اس سلسلے میں نوجوان وکلاء کی ترجیحاً معاونت۔
  14. خواتین وکلاء کی شعبہ وکالت اور اس کے نمائندہ اداروں میں معقول نمائندگی کا نظام۔
  15. نوجوان وکلاء کو سول ججز، مجسٹریٹ اور سرکاری وکلاء کے ساتھ اپرنٹس شپ کرنے کی اجازت۔
  16. پنجاب بار کونسل کی ذاتی عمارت کی تعمیر۔ (مطالبہ منظور شدہ، عمارت مکمل ہوگئی ہے)
  17. بار ایسوسی ایشنز اور پنجاب بار کونسل کے فنڈ کے تحفظ اور سالانہ آڈٹ رپورٹ کی اشاعت و تشہیر۔
  18. وکلاء کی فلاح و بہبود کے منصوبہ جات کی تیاری اور عملدرآمد۔
  19. تمام سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں وکلاء کو ترجیحات کا حصول۔
  20. عدلیہ و انتظامیہ کی مؤثر علیحدگی اور قانون کی حکمرانی کےلئے جدوجہد۔ نیز فوری انصاف کےلئے ججز کی تعداد، ان کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ۔
  21. وکلاء کے Benevolent فنڈ کی سکیموں کی مراعات کی حکومتی NIT کی سکیموں سے بہتری ۔۔۔ وکلاء کےلئے لائف انشورنس کا انتظام ۔۔۔ وکلاء کی ضعیف العمری، بیماری یا معذوری کی صورت میں بروقت اور معقول امداد اور وفات کی صورت میں بیوہ اور وارثان کو فی الفور مناسب رقم کی ادائیگی اور نابالغ بچوں کےلئے باقاعدہ ماہانہ وظیفہ کا تعین۔ (مطالبہ جزواً منظور شدہ اور عملدرآمد جاری ہے)
  22. بار فنڈز سے ”فوجی فاؤنڈیشن“ طرز پر ”لائیرز فاؤنڈیشن“ کا قیام۔
  23. لاء ریسرچ، حقوق انسانی، اصلاح نظام عدلیہ، اسلامک لاء ریسرچ اور پبلک ویلفیئر کونسلوں کا قیام اور نوجوان وکلاء کی مؤثر نمائندگی۔
  24. عدالتوں میں چیمبرز کی تعمیر اور نوجوان وکلاء کو ترجیحی الاٹمنٹ۔
  25. وکلاء لائبریری کےلئے حکومتی قرضوں کی گرانٹس میں اضافہ، اقساط اور مارک اپ میں رعایت اور منظوری کے طریقہ میں تسہیل۔
  26. وکلاء کےلئے ہاؤسنگ سکیمیں اور ترجیحی بنیادوں پر ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن سے قرضہ کی سہولت۔ (ہاؤسنگ سکیموں میں 5 فیصد کوٹہ مختص شدہ)
  27. لاہور کے اطراف میں پھیلی ہوئی تمام خصوصی عدالتوں کی ایک جگہ منتقلی۔
  28. وکلاء کےلئے ہاسٹل کا قیام، میڈیکل کمپلیکس اور بار رومز کے ساتھ ڈسپنسریوں کا قیام۔ (مطالبات جزواً منظور شدہ)
  29. قومی، بین الاقوامی مسائل پر سیمینارز، قانون سازی اور اعلیٰ عدالتوں کے ججوں کے انتخاب میں بار کونسلوں کی سفارشات پر عمل۔ بار کے تقدس اور وکلاء کے وقار کی بحالی۔
  30. اعلیٰ قانونی تعلیم کے خواہشمند وکلاء کےلئے خصوصی وظائف۔
  31. بار ایسوسی ایشنز کے فنڈز میں اضافہ کی تجاویز کےلئے ہر مقدمہ دائر کرنے پر بار ایسوسی ایشن کی مبلغ 10/- روپے کی ٹکٹ چسپاں کی تجویز۔ (مطالبہ منظور شدہ)
  32. وکلاء کےلئے مختلف روٹس پر خصوصی ٹرانسپورٹ۔
  33. ضلعی سطح پر احتساب کورٹس کی تشکیل۔
  34. پولیس (ضلعی سطح پر) ایک خود مختار ادارہ۔ نیز امن وامان اور تفتیش کے شعبہ جات کی تقسیم۔ (مطالبہ منظور شدہ)
  35. پنچائیت کورٹس کی تشکیل دی جائیں نیز پنچائیت کورٹس کے سربراہ کے طور پر وکلاء کی تقرریاں۔
  36. عدلیہ میں بھی Devolution of Judicial Power کے نظام کی تشکیل اور عدالتی اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی۔ (مطالبہ جزوراً منظور شدہ)

لاہور ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کے مقدمات

PALM لاہور ہائی کورٹ لاہور میں مفاد عامہ کے تحت، رٹ درخواستیں، دائر کیں جن میں آئین کے آرٹیکل 62-63 کا نفاذ، سیمنٹ کارخانوں کی اجارہ داری کا خاتمہ، ٹیکس چوری، پرائیوٹائزیشن کے خلاف، ٹاؤن شپ پلے گراؤنڈ کا قبضہ گروپوں سے بچاؤ، قبرستان کا قبضہ گروپوں سے بچاؤ اور الیکشن مقدمات شامل ہیں جبکہ ماتحت عدلیہ میں ٹاؤن شپ کی کچی آبادی کا تحفظ کےلئے مقدمہ دائر کیا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کو ڈاکٹر خالد رانجھا کے صدارت کے دور میں فری لیگل ایڈ کے شعبہ کا قیام کےلئے مبلغ 20 ہزار روپے کی امداد فراہم کی گئی۔

وکلاء بہبود

بار میں وکلاء کے جائز مطالبات کے حل اور بہبود کے لاتعداد معاملات میں ان کی معاونت کی گئی اور بار ایسوسی ایشنز اور پنجاب بار کونسل کے وکلاء بہبود کے اقدامات میں تعاون کیا گیا اور بار کے عہدیداران کو وکلاء مسائل کے حل اور بہبود کےلئے گراں قدر تجاویز دی گئیں۔ جس کی ایک مثال حال ہی میں سامنے آئی ہے کہ ممبر پنجاب بار کونسل محمد اقبال موہل نے پنجاب بار کونسل کے بھرپور اجلاس منعقدہ 2005ء میں وکلاء اور ان کے اہل خانہ کو سرکاری ملازمین کی طرح سرکاری ہسپتالوں میں فری میڈیکل سہولتوں کی فراہمی کی قرار داد پیش کی جسے ہاؤس نے متفقہ طور پر منظور کر لیا بعد ازاں PALM نے بھی اخبارات کے ذریعے حکومتی حلقوں سے اس قرار داد پر عملدرآمد کے مطالبات پیش کئے جسے بالآخر پنجاب بار کونسل کی کوششوں اور بار کے حلقوں کی سپورٹ کی وجہ سے حکومتی منظوری حاصل ہوئی۔

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی لاء کمپیوٹرائزڈ لائبریری کا قیام

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے راقم (انوار اختر ایڈووکیٹ) کو لاء کمپیوٹرائزیشن کمیٹی کا بانی چیئرمین نامزد کیا جس کی بدولت بار میں لاء کمپیوٹرائزڈ لائبریری کا قیام عمل میں آیا اور لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صاحب نے ہائی کورٹ کے دیگر دس جج صاحبان کے ساتھ لاء کمپیوٹرائزڈ لائبریری اور ویب سائٹ کا افتتاح کیا جس کی وجہ سے کمپیوٹر کے ذریعے قانون کی آسان ترین ریسرچ کا آغاز ہوا۔

تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے فورمز و ونگز بشمول پام کے پاس اتنا وسیع تنظیمی نیٹ ورک اور سٹریٹ پاور ہے اور اس کی قیادت اتنی باصلاحیت و منفرد ہے کہ وہ ملک و ملت اسلامیہ کی بھلائی اور نظام کی تبدیلی کےلئے بڑا اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

PALM ویب سائٹ

عوامی لائرز موومنٹ پاکستان PALM کے تحت ویب سائٹ www.PALM.org.pk تشکیل دی گئی ہے۔ جس پر PALM کی تمام Update Activities موجود ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top