عزاداروں کو تحفظ کی عدم فراہمی حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تحریک منہاج القرآن گوجرخان

امام بارگاہوں کی سیکورٹی کیلئے ہر سال حکومتی سطح پر انتظامات کئے جاتے ہیں لیکن پھر بھی روزانہ کئی عزادار موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ امام بارگاہوں کے قریب، مجالس اور ماتمی جلوسوں پر خودکش دھماکے اسلام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کی ایگزیکٹو کونسل نے کراچی اور راولپنڈی میں امام بارگاہ کے باہر اور راولپنڈی میں ماتمی جلوس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستانی عوام کو سیکورٹی دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے موٹر سائیکل اور موبائل سروس پر پابندی کے باوجود عوام کو تحفظ فراہم نہیں ہے۔ دہشتگردی کے المناک واقعات رونما ہونے سے ملکی بنیادیں کھوکھلی ہو کر رہ گئی ہیں۔ انسانیت کے دشمن اسلام کے دشمن ہیں اور ان کا اسلام سے دور دور کا کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے۔ 9 اور 10 محرم کو سخت سے سخت سیکورٹی کے احکامات کئے جانے چاہئیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top