ننکانہ صاحب : تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام انٹرفیتھ پیس واک

تحریک منہاج القرآن ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام ’انٹر فیتھ پیس واک‘ کا اہتمام کیا گیا، جس کا آغاز ڈسٹرکٹ کونسل ہال DCO آفس سے ہوا اور گوردوارہ جنم استہان بابا گرونانک جی کے مین گیٹ پر ختم ہوا۔ اس امن واک کی قیادت DCO ننکانہ صاحب ڈاکٹر عثمان DPO، مبشر میکن اور ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا، ڈاکٹر محب النبی طاہر اور حق نواز اعوان نائب ناظم پنجاب نے کی۔ ان کے علاوہ دیگر مذاہب کے رہنماؤں میں سردار کاکا سنگھ، پاسٹر شہزاد کے علاوہ تحریک کے کارکنوں نے شرکت کی۔ گوردوارہ جنم استہان کے مین گیٹ پر اختتامی دعا میں ملک و ملت کی سلامتی اور امن و استحکام کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top