چکوال: منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر اہتمام یوم تاسیس سیمینار

 منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیر انتظام یوم تاسیس کے سلسلے میں مورخہ 29 نومبر 2012 ایک سیمینار مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے اراکین کے علاوہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا 23 دسمبر کے حوالے سے خصوصی خطاب بذریعہ پروجیکٹر سنوایا گیا۔ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ ہم حتمی طور پر اس نظام کے تحت کبھی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے اور جب تک قوم اس فرسودہ نظام کے خلاف اکٹھی نہیں ہوگی، اس وقت تک تبدیلی ممکن نہیں۔ لہذا عوام کی حمایت کے بغیر کبھی حقیقی تبدیلی ممکن نہیں۔ پروگرام میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے سینئر عہدیداران جن میں محمد باقر قریشی، سید شاہد منظور شاہ، شہزادحسین، ہارون حیدر اور دیگر نے خطاب کیا۔

اس مو قع پر صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ باقر قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی تحریک کا ہراول دستہ ہوتے ہیں اور یوتھ لیگ کی 24 سالہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ منہاج القرآن یوتھ لیگ نے کبھی بھی تشدد کا راستہ اختیار نہیں کیا۔

ہم 23 دسمبر کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے استقبال کے لیے مینار پاکستان کے عظیم الشان اجتماع میں شریک ہوں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top