تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے بزرگ رہنما غلام حیدربٹ 23دسمبرکے پروگرام میں شرکت کے لئے پیدل روانہ ہوگئے

تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے بزرگ رہنما غلام حیدربٹ 23دسمبرکے پروگرام میں شرکت کے لئے پیدل روانہ ہوگئے۔
پاکستان کو کرپشن، دہشت گردی، غربت، بے روزگاری اور انتہاپسندی سے بچانے کے لئے پوری قوم کو میدان عمل میں نکلناہوگا۔غلام حیدربٹ

اس موقع پر ان کے قافلے کو الوداع کرنے کے لئے تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ، ناظم تحریک عرفان طاہر، انچارج میڈیا کونسل سردارمنصورخان، اسحاق حارث، عمرریاض عباسی، شمریزاعوان، انچارج میڈیاسیل غلام علی خان، یوتھ لیگ کے صدر جاویداصغرججہ، قاری ایاز، سیدبشیرحسین شاہ، ایم ایس ایم کے مرکزی رہنما قاسم مرزا، سعیدخان نیازی، طلحہ بٹ، عثمان بٹ، فاروق بٹ  کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد ان کو الوداع کرنے کے لئے موجود تھی۔

 

اس موقع پر غلام احمد بٹ نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستانی قوم کو انقلاب کا پیغام دینے کے لئے اسلام آباد تا لاہور پیدل جانے کا ارادہ کیا ہے۔ تاکہ اسلام آباد تا لاہور جاتے ہوئے ہر پاکستانی کو ڈاکٹر طاہرالقادری کا تبدیلی کا پیغام دیاجاسکے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ 60 سالوں سے کرپشن کی دیمک ملک کوچاٹ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اگر قائم ہے تو اللہ  کے نیک اور برگزیدہ بندوں کی وجہ سے ہے، آج قائداعظم  کی روح ہمیں پکار رہی ہے کہ کون ہے جو میرے پاکستان کو بچائے گا، انہوں نے کہا کہ لاالہٰ اللہ محمدرسول اللہ  کے نام پر حاصل کیا جانے والا ملک بچانے کے لئے، پاکستان کو کرپشن، دہشت گردی، غربت، بیروزگاری اور انتہاپسندی سے بچانے کے لئے پوری قوم کو میدان عمل میں نکلناہوگا، انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پوری قوم ملک میں رائج کرپٹ نظام کے خاتمے کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کاساتھ دے تاکہ ملک کی تقدیر بدل سکے غریب عوام کی حالت بدل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری 23 دسمبر کو ملکی مسائل کا قابل عمل حل پیش کریں گے، جس سے غربت، مہنگائی، کرپشن کاخاتمہ ممکن ہوگا۔ آخر میں انہوں نے میڈیا والوں کا بطور خاص شکریہ ادا کیا کہ میڈیا ہی وہ طاقت ہے جس کے ذریعے ہم اپنے پیغام کو گھرگھرتک پہنچاسکتے ہیں۔ قافلہ رات کو روات قیام کرے گا اور اگلی صبح روات سے روانہ ہوگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top