وہاڑی : ایم ایس ایم کے زیراہتمام پاکستان بچاؤ ریلی

مورخہ یکم دسمبر 2012ء بروز ہفتہ صبح دس بجے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے زیراہتمام وہاڑی میں عظیم الشان پاکستان بچاؤ ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف کالجز اور یونیورسٹیز سے طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس ریلی میں خصوصی شرکت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ حافظ تجمل حسین انقلابی اور نائب صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف نے کی۔ ریلی کا مقصد طلبہ میں ملکی خدمت کے جذبہ کو پروان چڑھانا اور ملک میں رائج بدترین نظام سے نجات کے حوالے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام پہنچانا تھا۔

ریلی کا آغاز مین گیٹ گورنمنٹ ڈگری کالج وہاڑی سے کیا گیا۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ تجمل حسین انقلابی نے کہا ہے ملک میں رائج بدترین، کرپٹ اور عوام دشمن نظام انتخاب کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، جس کے لیے طلبہ کو 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر جمع ہو کر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس سے متعلقہ فوٹو البم ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top