ہم حتمی طور پر اس نظام کے تحت کبھی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ ڈاکٹر الیاس

عوامی بیداری کے بغیر تبدیلی ممکن نہیں ہو سکتی۔ میاں سعید

پاکستان عوامی تحریک تحصیل رحیم یار خان کا ضلعی اجلاس نائب صدر ڈاکٹر الیاس کی صدارت میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر رحیم یار خان میں منعقد ہوا جس میں گفتگو کرتے ہوئے نائب پنجاب صدر PAT نے کہا کہ ہم حتمی طور پر اس نظام کے تحت کبھی بھی الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ جب تک قوم اس فرسودہ نظام کے خلاف نہیں اٹھے گی اس وقت تک تبدیلی ممکن نہیں۔ لہذا عوام کی حمایت کے بغیر کبھی حقیقی تبدیلی ممکن نہیں ہو سکتی۔

اجلاس میں سینئر عہدیداران عبدالمجیدگجر، حنیف قریشی، یوسف جمیل، علامہ سعید انجم، وحید منہاجین، غلام مصطفے و دیگر افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر میاں سعید نے کہا ہمیں وکلاء، استاتذہ، مزدور یونین، صحافی، بلکہ تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا تاکہ کرپٹ اور ظالم نظام جاگیرداری کو جڑوں سے اکھاڑا جا سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top