لاہور : ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلشنز کی دعوت پر جرمن اسکالر کا مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ

ڈائریکٹوریٹ آف انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دعوت پر کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے وزٹ پر جرمن اسکالر ڈاکٹر کرسچن ڈبلیو ٹرال، ڈاکٹر ہائیکے سٹمر، آسٹریلین اسکالر ڈاکٹر ہیمر اور انڈین اسکالر سردار منموہن سنگھ خالصہ تشریف لائے۔ مرکزی سیکرٹریٹ اور کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز پہنچنے پر پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر عبیداللہ رانجھا نے مہمانوں کا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ بعدازاں معزز غیر ملکی مہمانوں کو ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے ایوان اقبال میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام منعقدہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کی نمائش کا وزٹ کروایا۔ مہمانان نے شیخ الاسلام کی کتب اور سی ڈیز میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس موقع پر منہاج ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شیخ الاسلام کی عالمی سطح پر قیام امن بین المذاہب رواداری کے فروغ کے لیے کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر پاکستانی مسیحی راہنما اور دانشور ڈاکٹر کنول فیروز، سکھ راہنما سردار کلیان سنگھ کلیان، ہندو راہنما پنڈت بھگت لال کھوکھر نے بھی کتب نمائش میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز نے مہمانوں کو شیخ الاسلام کی کتب کی صورت میں تحائف پیش کیے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top