کرپٹ نظام کے خاتمے کے لئے پوری قوم ڈاکٹر طاہرالقادری کاساتھ دے: ملک غلام حسین

کرپٹ نظام کے خاتمے کے لئے پوری قوم ڈاکٹر طاہرالقادری کاساتھ دے
گزشتہ 60 سالوں سے کرپشن کی دیمک ملک کوچاٹ رہی ہے: ملک غلام حسین

تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے ضلعی کوآرڈینیٹر ملک غلام حسین نے کہا کہ گزشتہ 60 سالوں سے کرپشن کی دیمک ملک کو چاٹ رہی ہے، پاکستان اگر قائم ہے تو اللہ کے نیک اور برگزیدہ بندوں کی وجہ سے ہے، آج قائداعظم رحمۃ اللہ علیہ کی روح ہمیں پکار رہی ہے کہ کون ہے جو میرے پاکستان کو بچائے گا، انہوں نے کہا کہ لاالہٰ الا اللہ محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام پر حاصل کیاجانے والاملک بچانے کے لئے، پاکستان کو کرپشن، دہشت گردی، غربت، بے روزگاری اور انتہاپسندی سے بچانے کے لئے پوری قوم کو میدان عمل میں نکلناہوگا، اب وقت آگیا ہے کہ پوری قوم ملک میں رائج کرپٹ نظام کے خاتمے کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کاساتھ دے تاکہ ملک کی تقدیر بدل سکے غریب عوام کی حالت بدل سکے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری 23 دسمبر کو ملکی مسائل کا قابل عمل نظام پیش کریں گے جس سے غربت، مہنگائی، کرپشن کاخاتمہ ممکن ہوگا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top