شیخو پورہ : عوامی استقبال میں شرکت کی تیاریاں مکمل کر لی گئی

مورخہ 03 دسمبر 2012ء کو مرکزی نگران ضلع شیخوپورہ علامہ غلام مرتضیٰ علوی (ناظم تربیت) نے شیخوپورہ کی مختلف یونین کونسلز کا دورہ کیا، دوران گفتگو ضلعی ناظم شیخوپور محمد اظہر شاہ اور ناظم یو سی92 گجیانہ محمد شفیق نے بتایا کہ تحصیل شیخوپورہ کی یونین کونسل 92 گجیانہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور سیاست نہیں ریاست بچاؤ مہم کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں علاقے بھر میں بھرپور وال چاکنگ کروائی گئی ہے اور 15 سے زائد علاقوں میں بڑے سائز میں فلیکس سائن بھی آویزاں کیے گئے ہیں، جبکہ 5000 سے زائد افراد کو ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ ایجنڈے کے تحت دعوت دی جا چکی ہے اور گھر گھر افراد کو دعوت دینے کا کام بھی مسلسل جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 10 یونٹس میں کام کو مکمل کر لیا گیا ہے اور مرکز کی طرف سے دیئے گئے ہدف سے دو گنا بسوں اور افرادی قوت کا ٹارگٹ بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ تمام یونین کونسلز میں اساتذہ، طلبہ، مزدور اور ٹرانسپورٹر حضرات سے بھی الگ الگ میٹنگز کی جا چکی ہیں۔ اس موقع پر ضلعی ناظم محمد اظہر پاشا، صدر تحریک منہاج القرآن شیخوپورہ میاں سرفراز احمد اور ناظم یوسی 92 گجیانہ سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

مرکزی نگران ضلع شیخوپورہ علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے شاندار کارکردگی پر ناظم یوسی 92 گجیانہ اور تحصیل شیخوپورہ کی تمام تنظیمات کو خصوصی مبارکباد دی اور مسلسل جاری دعوتی سرگرمیوں کو نہایت احسن انداز سے سراہا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top