لودھراں: تحریک منہاج القرآن گیلے وال میں درس عرفان القرآن

مورخہ 4 دسمبر 2012 تحریک منہاج القرآن گیلے وال، لودھراں کے زیر اہتمام درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا۔ درس عرفان القرآن میں اہل علاقہ نے خواتین سمیت بھر پور شرکت کی۔ درس میں پیر سید عاشق حسین شاہ، صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک اسلم حماد، نائب سرپرست چوہدری عبد الغفار سنبل، علامہ نصیر احمد بابر، رانا محمد اشرف خان، حافظ عبد القیوم غور ی، فوجی اعجاز احمد، مہر فدا حسین، محمد ابراہیم، فوجی ظہورحسین، فوجی محمد شریف، مہر صاحب یار سیال، قاری حق نواز، حافظ محمد اجمل، اور جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ نادر حسین سہروردی نے شرکت کی۔

علامہ فیاض بشیر قادری نے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی سیاسی یا مذہبی پارٹی تبدیلی کی امید لے کر اس نظام میں رہ کر تبدیلی نہیں لا سکتی،ملک میں دہشت گردی ،غربت کا سبب ،ملک میں کرپشن ،لاقونیت ،بجلی گیس ،پانی کی عدم دستیابی کا سبب موجودہ کرپٹ انتخابی نظام ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ اس نظام انتخاب کو دھکا دینا ہوگا، جب تک عوام اس نظام کے خلاف نہیں اٹھ کھڑی ہوتی اور ہر فرد باہر نہیں آتا اور اپنا فرض ادا نہیں کرتا اس وقت تک ملک کا مقدر، ہمارا مقدر اور ہماری نسلوں کا مقدر سنور نہیں سکتا، اس عوام کو اب کھڑا ہونا ہوگا اور23 دسمبر مینار پاکستان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے انقلاب انگیز استقبال میں شریک ہوکر اس موجودہ کرپٹ انتخابی نظام کے خلاف بغاوت کرنا ہوگی۔آخر میں ملک کی امن و سلامتی اور بقاء کے لئے خصوصی دعا ہوئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top