پیدل کارواں کا5 واں دن: بابا غلام حیدر بٹ سوہاوہ پہنچ گئے

بزرگ راہنما تحریک منہاج القرآن اسلام آباد بابا غلام حیدر بٹ اپنے پیدل کارواں کے پانچویں روز سفر کر کے سوہاہ پہنچ گئے۔وہ مینار پاکستان میں ریاست بچاو، سیاست نہیں تاریخ جلسے میں شرکت کی غرض سے 5 دن پہلے اسلام آباد سے پیدل لاہور روانہ ہوئے تھے۔ اس قافلے میں ان پوتا اور سیکرٹری انفارمیشن مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد محمد طلحہ بھی ساتھ ہے۔ سوہاہ پہنچنے پر ان کا پرتباک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ ملک پاکستان میں امن و سلامتی کے لیے کچھ بھی کرنے کے جذبوں سے بھرپور ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top