ناروے: علامہ سید فرحت حسین شاہ منہاج القرآن درامن میں شہادت امام حسین کانفرنس سے خطاب کریں گے

اوسلو: عقیل قادر۔ منہاج القرآن علماء کونسل کے جنرل سیکرٹری اور ممتاز عالم دین علامہ سید فرحت حسین شاہ مورخہ 08 دسمبر 2012ء بروز ہفتہ منہاج القرآن درامن کے مرکز پر سالانہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس سے بعد نماز مغرب خطاب فرمائیں گے۔ منہاج القرآن درامن کے ڈائریکٹر اور معروف عالم دین علامہ نور احمد نور نے اہل اسلام اور محبان اہل بیت سے التماس کی ہے کہ وہ کانفرنس میں امام عالی مقام اور فلسفہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کے فلسفہ کو سمجھنے کے لئے بروقت پہنچیں اور سید فرحت حسین شاہ کے علمی، روحانی اور ایمانی خطاب سے ضرور مستفید ہوں، علامہ نور احمد نور نے بتایا کہ عوام کی سہولت کی خاطر فری کار پارکنگ کا وسیع وعریض انتظام کیا گیا ہے اور پروگرم کے آخر میں سب مہمانوں کی لنگر حسینی سے تواضع کی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top