گوجرخان: منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا مقامی کالج میں بیداری شعور کنونشن
گوجرخان: منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا مقامی کالج میں بیداری شعور کنونشن
7 دسمبر 2012 منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام کالج آف کامرس (گوجرخان) میں 23 دسمبر کے حوالے سے بیداری شعور کنونشن گزشتہ روز منعقد کیا گیا۔
تلاوت کلام پاک کی سعادت کالج ہذا کے طلبہ حافظ محمد نعمان نے حاصل کی اس کے بعد درود پاک پڑھا گیا۔ بعد ازاں بذریعہ پروجیکٹر 23 دسمبر کے حوالے سے "آؤ پاکستان بچاؤ" بیداری شعور پروگرام دکھایا گیا۔ جس میں کم و بیش 100 کے قریب طلبہ نے شرکت کی۔
رپورٹ: عبدالستار نیازی (ناظم میڈیا TMQگوجرخان)
تبصرہ