منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم گوجرخان کے زیراہتمام ’’بیدارئ شعور کنونشن‘‘

منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل گوجر خان کے زیراہتمام گوجر خان کالج آف کامرس میں ’’بیدارئ شعور کنونشن‘‘ منعقد جس میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے جنرل سیکرٹری رخسار احمد اور سیکرٹری حلقہ جات درود محمد عقیل نے شرکت کی۔ اس موقع پر طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز حافظ محمد نعمان نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے گئے۔ پروگرام میں بذریعہ پروجیکٹر 23 دسمبر کے حوالے سے ’’ آؤ پاکستان بچائیں‘‘ کے موضوع پر خطاب سنایا گیا جسے سامعین نے دلجمعی سے سنا۔

تقریب سے ڈاکٹر ثاقب حسین صدر منہاج یوتھ لیگ تحصیل گوجر خان اور حافظ غلام مجتبیٰ صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل گوجر خان اور گوجر خان کالج آف کامرس کے پرنسپل نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں طلباء اور اساتذہ کو 15 دسمبر کو گوجر خان شہر میں ہونے والی ’’ پاکستان بچاؤ طلبہ ریلی‘‘ میں شرکت کی بھی دعوت دی۔ اس موقع پر 23 دسمبر کیلئے طلباء کی رجسٹریشن بھی کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top