بابا غلام حیدر بٹ کا پیدل قافلہ جہلم پہنچ گیا

تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے بزرگ رہنما بابا غلام حیدر بٹ اپنے پیدل کارواں کے ساتھ جہلم پہنچ گئے۔ اس پیدل کارواں میں ان کے پوتے محمد طلحہ بٹ سمیت چند دیگر لوگ بھی شامل ہیں۔ جہلم پہنچنے پر منہاج القرآن جہلم، منہاج القرآن یوتھ لیگ جہلم اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ جہلم کے عہدیداروں اور کارکنان نے پرتپاک استقبال کیا۔ بابا غلام حیدر بٹ 23 دسمبر کو مینار پاکستان میں ہونے والے جلسے میں شرکت کے لیے اسلام آباد سے پیدل روانہ ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کو انوکھے انداز کے ساتھ خوش آمدید کہنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے اسلام آباد سے لاہور تک پیدل سفر کا انتخاب کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top