پیدل کاررواں کھاریاں پہنچ گیا

منہاج القرآن اسلام آباد کے بزرگ رہنماء بابا غلام حیدر بٹ کا پیدل کاررواں کھاریاں پہنچ گیا۔ جہاں تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کھاریاں کے کارکنان نے استقبال کیا۔ اس موقع پر لوگوں نے پیدل کارواں پر پتیاں نچھاور کیں اور انہیں ہار بھی پہنائے۔ پیدل کاررواں کے شرکاء نے پاکستانی پرچم، تحریکی جھنڈے اور شیخ الاسلام کی تصویر والے پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔ غلام حیدر بٹ کے ساتھ ان کا پوتا محمد طلحہ بھی شامل ہے۔ وہ 22 دسمبر کو پیدل سفر کر کے لاہور مینار پاکستان پہنچیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top