منہاج القرآن علماء کونسل این اے 48 اسلام آباد کا علماء کنونشن

تحریک منہاج القرآن اسلام آباد این اے 48 کے زیراہتمام 11 دسمبر 2012ء کو علماء کنونشن منعقد ہوا۔ کنونشن میں شیخ الحدیث مولانا ظہورالاسلام، صاحبزادہ حسیب احمدنظیری، علامہ حاکم دین نقشبندی، قاری گلزار احمد مدنی، قاری دوست محمد، علامہ عبدالقادر سکندری، قاری احسان قادر نعیمی، مولاناعلامہ شمریزاعوان، مولانا محمداسلم، مولنا قاری محمداظہر، علامہ تصدق حسین نقشبندی، مولانا شبیر حسین، علامہ ممتاز ہارونی، احمد رضا قادری، قاری ایاز منہاس اور صدر تحریک منہاج القرآن این اے 48 ابرار رضا ایڈووکیٹ، ناظم تحریک عرفان طاہر کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر کے دیگر علماء مشائخ نے بھی بھرپور شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت مبارکہ سے ہوا۔ اس کے بعد علماء کے اظہار خیال کا سلسلہ شروع ہوا۔ صاحبزادہ ظہیراحمد نقشبندی مرکزی ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن نے کہا کہ علماء حقیقی معنوں میں فکرحسین کے وارث ہیں۔ انہوں نے ہوئے کہا کہ آج ہمیں یزیدی نظام کے خلاف حسینی کردار ادا کرنا ہے۔ جس کے لیے ہمیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کال پر لبیک کہتے ہوئے 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر جمع ہو کر یزیدی نظام کے خلاف اپنا کردارادا کرناہوگا۔

ڈاکٹر عمر ریاض عباسی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی، فکری اور تحقیقی خدمات سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

علامہ سلیم سعیدی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات کا احاطہ کرنا مشکل ہے اور زمانہ ان کی خدمات کامعترف ہے۔

پروفیسر عبد الغفور نجم نے کہا کہ یہ وقت آزمائش اور امتحان کا ہے، لیکن جب بھی قائد تحریک نے پکارا تو ہم لبیک کہیں گے۔

علامہ مہرعلی شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہرطرح کا تعاون کرنے کے لئے تیارہیں۔

علامہ ملک شمریز خان اعوان نے کہ 23 دسمبر کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی آواز میں آواز ملانا وقت کی ضرورت بن جائے گا۔

کنونشن کے اختتام پر صد تحریک منہاج القرآن اسلام آباد ابرار رضا ایڈووکیٹ اور سہیل مفتی نے آنے والے تمام علماء کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top