پیدل کاررواں کے دینہ پہنچنے پر شاندار استقبال

تحریک منہاج القرآن اسلام آباد کے بزرگ رہنماء بابا غلام حیدر بٹ کا پیدل کارواں دینہ پہنچ گیا۔ جہاں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد انہیں دیکھنے کے لیے جمع تھی۔ اس موقع پر منہاج القرآن دینہ کے قائدین نے آپ کا استقبال کیا۔ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ اس موقع پر بابا غلام حیدربٹ کے ساتھ ان کا پوتا محمد طلحہ بھی پیدل کاررواں میں شامل ہے۔ وہ مینار پاکستان پر شیخ الاسلام کو خوش آمدید کہنے کی غرض سے 22 دسمبر 2012ء کو پاکستان جانا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر تحریک منہاج القرآن ضلع جہلم کے ناظم طلعت محمود، منہاج القرآن فرانس کے رہنما رازق حسین اور دیگر نے کارواں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر طلعت محمود ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن جہلم نے کہا کہ 80 سالہ بزرگ غلام حیدر بٹ کا سیاست نہیں ریاست بچانے کے جلسے میں پیدل لاہور جانے کا مقصد عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top