منہاج القرآن یورپ کے مراکز پر 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والا پروگرام براہ راست دکھایا جائے گا

سیاست نہیں ریاست بچاؤ پروگرام میں شرکت کے لیے منہاج القرآن کے کارکنان کی پاکستان روانگی شروع

پاکستان میں جمہوری تبدیلی کے لیے 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان پر ہونے والا تاریخی اجتماع "سیاست نہیں ریاست بچاؤ" منہاج القرآن یورپ کے مراکز پر براہ راست دکھایا جائے گا۔ منہاج یورپین کونسل کے سیکرٹری میڈیا نوید احمد اندلسی کے مطابق یورپ بھر میں منہاج القرآن کی ملکی اور علاقائی تنظیمات اپنے مراکز پر اس تاریخی اجتماع کو پروجیکٹرز اور بڑی ٹیلی ویژن سکرینز کے ذریعے براہ راست دکھانے کا انتظام کریں گی جہاں منہاج القرآن کے کارکنان کے علاوہ عوام الناس بھی اس پروگرام کو دیکھ سکیں گے۔

مینار پاکستان پر ہونے والے پروگرام میں شرکت کے لیے یورپ بھر سے منہاج القرآن کے کارکنان کی پاکستان روانگی شروع ہو چکی ہے۔ پروگرام میں منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کی نمائندگی پروفیسر علامہ حسن میر قادری (امیر منہاج یورپین کونسل) کریں گے جو کہ آج پاکستان روانہ ہو رہے ہیں۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پاکستان واپسی کے موقع پر تحریک منہاج القرآن کی طرف سے 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان (لاہور) پر پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کے ساتھ ساتھ پاکستان بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عوام الناس بھی شرکت کریں گے۔ پاکستان کے وقت کے مطابق پروگرام کا آغاز صبح 10 بجے جب کہ یورپین وقت کے مطابق صبح 6 بجے ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top