گوجر خان : MYL اور MSM کے مختلف کالجز میں دورہ جات برائے عوامی استقبال

منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گوجرخان نے 23 دسمبر کے حوالے سے مختلف کالجز کے دورہ جات کیے۔ جن میں گوجرخان شہر کے معروف کالجز ابن سینا سائنس سکول اینڈ کالج، اقراء کالج آف کامرس اور ونگز کالج گوجرخان میں بھی 23 دسمبر کی مہم کے سلسلے میں شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کا خطاب بذریعہ پروجیکٹر دکھایا و سنایا گیا۔ طلباء کی 23 دسمبر کیلئے رجسٹریشن بھی کی گئی۔

اس موقع پر صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ ڈاکٹر ثاقب حسین اور صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ حافظ غلام مجتبیٰ نے بھی طلباء سے خطاب کیا اور ان کو شیخ الاسلام کی پاکستان آمد کا مقصد بتایا۔ اساتذہ اور طلباء نے یقین دلایا کہ وہ 23 دسمبر کو مینار پاکستان منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے شانہ بشانہ چلنے کیلئے تیار ہیں۔ آخر پر ملک پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ : عبدالستار نیازی (ناظم میڈیا TMQ گوجرخان)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top