حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے ظلم و بربریت کے خلاف عظیم کردار پیش کیا۔ زرین لطیف

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے کردار نے ہر وقت اور ہر دور جس میں اسلام اور شریعت کی دھجیاں اڑائی جائیں اور امت مسلمہ کو ظلم و بربریت کی چکی میں پیسا جائے اس کے خلاف لڑنے والا حسینی کردار پیش کیا ہے۔ امام حسین کے نقوش کی پیروی کرتے ہوئے اور سیدہ زینب کا عمل اپناتے ہوئے آواز حق کو بلند کرنا، نظام بربریت کا رد پیش کرنا اور اہل بیت اطہار کی قربانیوں سے وفا کرنا امت مسلمہ کی ہر بیٹی کا فریضہ ہے۔

خانوادہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہر فرد نے جہاں اپنے نانا کے دین کی لاج رکھی اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں وہاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاندان کی خواتین نے بھی اسلام کی دعوت سے لیکر اس کے پھیلانے تک ہر قدم پر ساتھ دیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوہ صفاء پر پہلی دعوت دینے لگے تو آپ کے ساتھ آپ کی پھوپھی حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا اور صاحبزادی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا بھی تھیں۔ جنگوں میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی طرح صحابیات رضی اللہ عنہن نے بھی اپنا کردار ادا کیا اور تاریخ اسلام میں ان کے کارنامے نمایاں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار محترمہ زرین لطیف نائب ناظمہ ویمن لیگ اقبال ٹاؤن A یوسی 111 لاہور میں ہونے والے اجلاس میں شامل 250 خواتین کے اجتماع سے کیا جس میں عطیہ بینن، ہمہ میر اور صدر اقبال ٹاؤن لاہور عائشہ نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ کونسلر حلقہ 111 اور حمیرا ارشد نعت خوان نے بھی شرکت کی۔

انہوں 23 دسمبر کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری اس ملک اور قوم کے لیے جو جذبہ رکھتے ہیں وہ ان 60 سالوں میں کسی نے نہیں رکھا اور جو قدم وہ اٹھا رہے ہیں قوم ان کے ساتھ ہے۔

ثمینہ سلیم ناظمہ اقبال ٹاؤن A لاہور نے اجتماع کے اختتام پر تمام لوگوں کو بھرپور دعوت دی کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی آمد مینار پاکستان اور انکی ریاست پاکستان کے بچاؤ کے لائحہ عمل کے ذریعے ملک و قوم کی تقدیر کو بدلا جا سکے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top