23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عوامی جلسے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ غلام علی خان

انچارج میڈیا سیل تحریک منہاج القرآن اسلام آباد غلام علی خان نے اپنے ایک بیان میں مختلف پروگرامز کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا کہ 23 دسمبر کومینار پاکستان پر ہونے والے تاریخ ساز عوامی جلسے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد کے زیراہتمام 16 دسمبر کو (پاکستان بچاؤ یوتھ ریلی) راول ٹاؤن تا آپارہ منعقد ہوگی، جس میں ہزاروں نوجوان شرکت کریں گے۔

تحریک منہاج القرآن پنجاب کے امیر احمد نواز انجم، عوامی تحریک کے مرکزی رہنما سردار منصورخان اور صاحبزادہ عمر ریاض عباسی 17 دسمبر بروز پیر کواسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں اہم اعلان کریں گے۔ اس موقع پر مختلف اہم شخصیات 23 دسمبر کے پروگرام میں شرکت اور تعاون کااعلان کریں گی۔

غلام علی خان نے مزید کہا کہ 18دسمبر کو دن 3 بجے منہاج القرآن چلڈرن لیگ کے زیراہتمام پاکستان بچاؤ ریلی کراچی کمپنی اسلام آباد میں ہوگی جس میں سینکڑوں بچے شرکت کریں گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top