موجودہ نظام انتخابات پاکستان کے تمام تر مسائل کی جڑ ہے جس نے غریب سے دو وقت کی روٹی کے ساتھ ان کے دیگر بنیادی حقوق چھین رکھے ہیں: منہاج القرآن

موجودہ نظام انتخابات پاکستان کے تمام تر مسائل کی جڑ ہے جس نے غریب سے دو وقت کی روٹی کے ساتھ ان کے دیگر بنیادی حقوق چھین رکھے ہیں: منہاج القرآن علماء کونس، سرگودھا

سرگودھا: منہاج القرآن علماء کونسل کے عہدیداران علامہ محمد بخش قمر سیالوی، علامہ خالد حسین معظمی، سید ابو بکر شاہ اور علامہ قاری منیر حسین نے کہا ہے کہ موجودہ نظام انتخابات پاکستان کے تمام تر مسائل کی جڑ ہے جس نے غریب سے دو وقت کی روٹی کے ساتھ ان کے دیگر بنیادی حقوق چھین رکھے ہیں۔ پاکستان میں الیکشن ہوتے رہے، حکومتیں بدلتی رہیں، جمہوریت کے نام پر ادوار بدلتے رہے ہیں۔

ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان آمد پوری پاکستانی قوم کیلئے امید کی کرن ہے ۔استحکامِ پاکستان کے لیے ہر باشعور فرد کو Save pakistan not politics  کے نعرے کو سپورٹ کرنا ہوگا بہت سے محبِ وطن اہلِ قلم نے اپنے آرٹیکلز میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی آمد کو ملکی استحکام اور عوامی خوشحالی کیلئے اہم ترین قرار دیا۔ اس ملک کی ترقی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ اس ملک کا تعلیمی بجٹ 2.7 سے بھی کم ہے جبکہ اس ملک کے منسٹرز پر ڈیلی کروڑوں خرچ کیے جاتے ہیں۔ آج اس ملک کو ایک نئے نظام کی ضرورت ہے۔ جس میں قانون اور دستور کی بالا دستی ہو، جو مجبور اور بے بس عوام کے حقوق کا محافظ ہو۔ جو establishment  کے سہارے نہیں بلکہ آئین اور دستور کی بنیادوں پر کھڑا ہو، جس کو بچانے کیلئے لانگ مارچ یا عوامی اجتماع کی ضرورت نہ ہو۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top