موجودہ کر پٹ سسٹم نے کرپٹ اور نااہل لوگوں کو تحفظ دے ر کھا ہے۔ ملک یاسر
سرگودھا: مصطفو ی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) کے ضلعی صدر ملک یاسر نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے طلباء کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ بد قسمتی سے پوری پاکستانی قوم بے بسی کی اجتماعی تصویر بن چکی ہے، ہم ایک ایسے معاشرے میں زندگی گزار رہے ہیں جہاں عامۃ الناس مکمل طور پر خواب غفلت میں ہے۔ اس موقع پر حا فظ ظہیر، ابرار شوکت، عثمان، اویس، ثمر عباس بھی موجود تھے۔ عوام بے شعوری اور کم آگاہی کا شکار ہیں، سوسائٹی میں ہر طرف نفسا نفسی کا عالم ہے اور اس معاشرہ پر انسانی خصلتوں کے بجائے حیوانی خصلتیں غالب آتی جارہی ہیں۔ انسان کی عزت اور جان و مال کی حفاظت نہیں ہے۔ صورت حال یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ سرحد پار سے بھی اگر لوگ آ کر ہماری قوم کی بیٹیوں کو قتل کر دیں، دہشت گردی کریں، عزت و حرمت کو پامال کریں الغرض جو چاہیں کریں ہمارے صاحبان اقتدار نہ انہیں روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور نہ ہی اپنی عوام کی جان اور عزت و مال کی حفاظت کرنے کے قابل ہیں۔ موجودہ کرپٹ سسٹم نے کرپٹ اور نااہل لوگوں کو تحفظ دے رکھا ہے جب تک یہ سسٹم موجود رہے گا اس وقت تک نااہل اور کرپٹ حکمران بھی رہیں گے کیونکہ یہ دونوں ایک دوسرے کے لیے لازم وملزوم ہیں۔ موجودہ کرپٹ سسٹم کے ہوتے ہوئے اچھے لوگوں کی امید رکھنے والے احمقوں کی جنت میں ر ہتے ہیں۔ 23 دسمبر کو موجودہ نظام کے خلاف علمِ بغاوت بلند کیا جائے گا۔
تبصرہ