آستانہ عالیہ بھنگالی شریف نے 23 دسمبر کے عوامی استقبال میں شرکت کا اعلان کردیا

گوجرخان (عبدالستار نیازی) الحاج پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی، پیر سید سلطان علی شاہ ہمدانی اور پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی آستانہ عالیہ بھنگالی شریف نے 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کے عوامی استقبال میں شرکت کا اعلان کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار صاحبزادگان نے منہاج القرآن مرکز لاہور سے تشریف لائے ہوئے منہاج القرآن علماء کونسل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد کی قیادت صاحبزادہ سید فیض الحسن شاہ (منہاجین) کررہے تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر سید مخدوم عباس شاہ ہمدانی نے کہا ہم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے بہت محبت اور عقیدت رکھتے ہیں اور ان کے ایجنڈے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ اس وقت امت مسلمہ کے پاس شیخ الاسلام جیسی عظیم ہستی موجود ہے جس پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے۔

پاکستان کو ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جیسی قیادت کی ضرورت ہے جس کے پاس تمام مسائل کا حل اور انقلابی ایجنڈا موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم ان شااللہ تعالیٰ 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر شیخ الاسلام کا تاریخی استقبال کریں گے۔ اس موقع پر چوہدری محمد اسحاق ناظم تحریک منہاج القرآن، محمودالحق قریشی، حافظ محمد عرفان بھی موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top