لاہور : نظام بدلو اور استقبال قائد مہم کے سلسلہ میں کرکٹ میچ

تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان واپسی سے قبل مختلف تشہیری ایونٹس کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلہ میں 17 دسمبر 2012ء کو منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ اور ماڈل ٹاون کے مقامی کرکٹ کلب کے درمیان ایک کرکٹ میچ منہاج یونیورسٹی ٹاون شپ کے کرکٹ گراونڈ میں کھیلا گیا، جس میں نائب امیر تحریک اور کالج آف شریعہ کے وائس پرنسپل ٹریننگ علامہ صادق قریشی مہمان خصوصی تھے۔ پروفیسر اصغر جاوید قادری الازھری اور دیگر مہمان بھی ان کے ساتھ تھے۔

 

پنتیس پنتیس اوورز پر مشتمل اس میچ میں دونوں ٹیموں نے بھرپور کھیل پیش کیا۔ میچ کے لیے گراونڈ کو شیخ الاسلام کی آمد کے حوالے سے تشہیری بینرز، پوسٹرز اور اشتہارات سے سجایا گیا تھا۔ میچ کے لیے دونوں ٹیموں کے تمام کھلاڑیوں نے نظام بدلو شرٹس اور کیپس بھی پہنی تھیں۔

لنچ بریک کے دوران معزز مہمانوں کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر علامہ صادق قریشی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے عوامی استقبال کے سلسلہ میں یہ انتہائی پرامن اور صحت بخش ایونٹ ہے۔ جس کا مقصد کرکٹرز نوجوانوں میں شیخ الاسلام کی آمد کا پیغام مثبت انداز میں پہنچانا ہے۔ آج معاشرے کے ہر طبقہ میں شیخ الاسلام کا پیغام امن و محبت بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ 23 دسمبر 2012ء کو دنیا دیکھے گی کہ مینار پاکستان کے سائے تلے پوری قوم تبدیلی کی مہم کا آغاز کرے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top