منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی لاہور کے زیراہتمام استقبال قائد رجسٹریشن کیمپس کا انعقاد

منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی لاہور کے زیراہتمام 16 دسمبر سے استقبال قائد کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے جو 22 دسمبر تک جاری رہیں گے۔ رجسٹریشن کے لئے 3 کیمپس لگائے گئے ہیں۔ کیمپس کی نگرانی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ گلبرگ بی طیب خاں رند کر رہے ہیں۔ کیمپس کو فلکسز سے سجایا گیا ہے۔ قاسم پورہ میں یونین کونسل 97 کے افراد کی رجسٹریشن کے لئے 2 کیمپس لگائے گئے ہیں جنہیں منہاج القرآن یوتھ لیگ یو سی 97 سے محمد عمیر بھٹی، وسیم وکی، سلیمان علی، محمد حمزہ اور ان یوتھ لیگ کے دیگر کارکن مینج کر رہے ہیں۔

1 کیمپ یونین کونسل 98 بمقام 7up سٹاپ پر لگایا گیا ہے جسے جواد شجاعت، مقرب سلطان، طاہر شجاعت، زاہد بشیر، فدا حسین قادری اور انکی ٹیم مینج کر رہی ہے ۔ کیمپس میں سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی استقبال شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے متعلق پوسٹرز، ہینڈ بلز، اور دعوتی مٹیریل رکھا گیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top