پاکپتن: تحریک منہاج القرآن کی ہفتہ وار کارنر میٹنگ

مورخہ 14 دسمبر 2012  بروزجمعۃ المبارک تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن کی ایمرجنسی میٹنگ صدر تحریک منہاج القرآن پاکپتن شیخ محمد اشرف حیدری  کی رہائش گاہ پر ہوئی جس میں صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل پاکپتن، ناظم و نائب ناظم اورناظم مالیات تحصیل پاکپتن و تمام تحصیلی UC'S  کے ناظمین نے خصوصی شرکت کی۔

میٹنگ کا باقاعدہ آغاز جمعہ کی نماز کے فوراً بعد تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ بعدازاں میٹنگ کا ایجنڈا پیش کیا گیا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری  کی آمد کے حوالہ سے بہت سے اہم امور پر غور و فکر کیا گیا۔ فنڈز کی کولیکشن کے مرحلہ میں تحصیلی باڈی اور U.Cs  کے ناظمین نے اپنی اپنی فنڈ کولیکشن اور افرادی قوت کی حتمی رپورٹس پیش کیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top