تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں کی جرنلسٹ پینل کو مبارکباد

امید ہے فیصل فاروق خان کی ٹیم صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشیش جاری رکھے گی: سردار منصور خان

اسلام آباد: تحریک منہاج القرآن میڈیا سیل کے سربراہ سردار منصور خان، انچارج میڈیا سیل اسلام آباد غلام علی خان، عمر ریا ض عباسی، شمریز اعوان، اسحاق حارث اور قای ایاز نے جرنلسٹ پینل کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے الیکشن میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

تحریک کے میڈیا سیل اسلام آباد سے جاری ایک بیان کے مطابق سردار منصور خان نے تاریخی کلین سویپ پر جرنلسٹ پینل کے فیصل فاروق خان کو صدر جبکہ شہریارخان کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ تحریک منہاج القرآن کے راہنماؤں نے توقع کا اظہار کیا کہ فاروق فیصل خان اور انکی پوری ٹیم حسب سابق صحافی برادری کی فلاح بہبود اور ان کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ آزادی صحافت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ راہنماؤں نے مزید کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ، کان اور زبان کی حثیت رکھتے ہیں۔ صحافی خود مسائل کا شکار ہو تو اسے اپنے پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تحریک کے راہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ جرنلسٹ پینل صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے اپنی بھرپور کاوشوں کو جاری رکھے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top