سینکڑوں ننھے پھول آج پاکستان پچاؤ ریلی نکالیں گے۔

پاکستان بچاؤ چلڈرن ریلی چائینہ چوک سے پریس کلب تک نکالی جائے گی۔

اسلام آباد: تحریک منہاج القرآن چلڈرن لیگ کے زیراہتمام آج سینکڑوں ننھے پھول پاکستان بچاؤ ریلی نکالیں گے۔ ریلی دن اڑھائی بجے چائنہ چوک سے شروع ہوکر چار بجے نیشنل پریس کلب پر اختتام پذیر ہوگی۔ ریلی میں سینکڑوں بچوں کے علاوہ ان کے والدین کی ایک بڑی تعداد بھی شریک ہوگی۔ ریلی کے شرکاء سیاست نہیں ریاست بچاؤ کے نعرے کی تائید کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مکمل حمایت کا اظہار کریں گے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے 23 دسمبر کو وطن واپسی کے موقع پر لاہور مینار پاکستان پر ایک بڑے عوامی اجتماع کا اعلان کررکھا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top