مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم - دسمبر 2012

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی گوشہ درود کے زیراہتمام ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 6 دسمبر 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ ماہ دسمبر کے اس پروگرام کی صدارت مرکزی نائب امیر تحریک علامہ صادق قریشی نے کی۔ ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، علامہ محمد نواز ظفر، راجہ زاہد محمود، جواد حامد، الحاج محمد افضل نوشاہی، ناظم منہاج ویلفئیر فاونڈیشن افتخار شاہ بخاری، کالج آف شریعہ کے اساتذہ کرام میں ڈاکٹر رفیق حبیب، سہیل صدیقی اور دیگر مرکزی قائدین بھی پروگرام میں موجود تھے۔ اس پروگرام میں لاہور اور اس کے گردونواح سے مردوخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت مبارکہ سے ہوا، جس کے بعد ثناء خوانی کا سلسلہ شروع ہوا۔ جس میں منہاج نعت کونسل بلالی برادران، شہزاد برادران جبکہ آخر میں شہزاد حنیف مدنی اور بلبل منہاج محمد افضل نوشاہی نے اپنے مخصوص انداز میں نعتیہ کلام پیش کیے۔

مجلس ختم الصلوۃ علی النبی میں درود پاک کی رپورٹ پیش کی گئی۔ جس کے مطابق صرف ماہ نومبر میں 12 کروڑ، 32 لاکھ 68 ہزار اور 574 مرتبہ درود پاک پڑھا گیا۔ جبکہ اب تک گوشہ درود کے مجموعی طور پر پڑھے جانے والے درود پاک کی تعداد 45 ارب، 55 کروڑ، 86 لاکھ 25 ہزار اور 938 ہوگئی ہے۔

پروگرام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب بھی نشر کیا گیا۔ پروگرام کا اختتام دعائے خیر سے ہوا جبکہ شرکاء کو ضیافت بھی پیش کی گئی۔ اس پروگرام میں کمپئرنگ کے فرائض علامہ غلام مرتضٰی علوی نے سرانجام دیئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top