منڈی بہاؤ الدین: بھکی شریف میں عوامی استقبال جلسے کی تیاریاں عروج پر

بھکی شریف (منڈی بہا والدین) میں 23 دسمبر بروز اتوار مینار پاکستان پر عوامی استقبال جلسے کے سلسلے میں عوامی آگاہی مہم زور وشور سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں اہم مقامات پر بذریعہ پروجیکٹر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی پیغام سنایا گیا۔ اس سلسلے میں پہلا پروگرام مین بازار بھکی شریف میں جامع مسجد میں کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین نے شرکت کی۔ اس سلسلے میں دوسرا اہم پروگرام مین بس سٹینڈ بھکی شریف پر ہوا جس میں خاص طور پر نوجوانوں اور طلباء کو دعوت دی گئی تھی اور حسب توقع نوجوان، بزرگ اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

بھکی شریف تنظیم کی کامیاب عوامی رابطہ مہم کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ کثیر تعداد میں عوام الناس 23 دسمبر مینار پاکستان لاہور تشریف لائیں گے۔

رپورٹ: ایکس وائس ڈائیریکٹر منہاج القرآن (ہالینڈ) حبیب الرحمن جلالی قادری

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top