سانگلہ ہل: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ملک بچاؤ ریلی کا انعقاد

ایم ایس ایم تحصیل سانگلہ ہل کے زیر قیادت پاکستان بچاؤ موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی۔اس ریلی کی قیادت صدر ایم ایس ایم سانگلہ ہل محمد عامر اور جنرل سیکرٹری ایم ایس ایم رانا آصف دستگیر کر رہے تھے۔اس ریلی میں ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع ننکانہ حاجی محمد اویس طاہر، صدر تحریک منہاج القرآن سانگلہ ہل امجد قادری اور نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پنجاب ملک حق نواز اعوان نے خصوصی شرکت کی۔

ملک حق نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک یزیدی نظامِ انتخابات کے خطرناک پنجوں میں جکڑا ہوا ہے اور سیاست ایک منڈی بن چکی ہے۔ ملک میں غریب عوام کی بولی لگتی ہے۔ اس یزیدی نظام انتخابات کے خلاف امام حسین علیہ السلام کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اٹھنا ہوگا اور اس نظام کا تختہ الٹنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 23 دسمبر بروز اتوار شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مینار پاکستان پر اس نظام کے خلاف آواز بلند کریں گے۔ اور عظیم الشان عوامی اجتماع ان کی آواز پر لبیک کہے گا۔تمام لوگوں نے یقین دہانی کروائی کہ وہ 23 دسمبر مینار پاکستان اس عظیم تبدیلی کے لیے ضرور آئیں گے۔ ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی و بقا کے لیے دعا مانگی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top